بغیر لائسنس کا ریوالوررکھنے پر سابق وزیر آنند اسنوٹیکراوران کے 2 ساتھیوں پر کیس درج۔ ریوالور اور کار ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2019, 1:30 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار18؍مارچ ( ایس او نیوز) لائسنس رینیو کیے بغیرریوالور رکھنے کے الزام میں سابق ریاستی وزیر اور درپیش پارلیمانی انتخاب میں جنتا دل اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار سمجھے جانے والے آنند اسنوٹیکر اور ان کے دیگر ساتھیوں پر کیس درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق ہاویری ضلع کے رانی بنّور میں ماکنور چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران KA 05 - Mx 7777نمبر پلیٹ والی انووا کار کے اندر انگلینڈ میں تیار شدہ ایک ریوالور پایا گیا۔اس ریوالورکا لائسنس سابق وزیر آنند اسنوٹیکر کے نام پر تھا، مگر اس کی میعاد دسمبر 2018 میں ختم ہوچکی تھی۔ اور کار میں سفر کررہے دو افراد آدیش سارنگ اور روی کمارنائک اس ریوالور کو اپنے ساتھ رکھنے کے مجاز نہیں تھے۔

اس لئے لائسنس رینیو کیے بغیرغیر قانونی طور پرریوالوراپنے ساتھ لے کر کار میں سفر کرنے کے الزام میں مذکورہ دونوں افراد کے علاوہ آنند اسنوٹیکر کے خلاف بھی کمار پٹن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کار اور ریوالور ضبط کرلیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آنند اسنوٹیکرکے ساتھی داونگیرے سے رانی بنّور کی طرف سفر کررہے تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...