بغیر بجلی والے گاؤں کو مارچ 2018تک بجلی سے جوڑنے کاہدف:وزیر اعلیٰ
رائے پور:24/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسمبلی میں بی جے پی ممبر اسمبلی سنتوش بافنا کے سوالوں کے تحریری جواب میں وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے بتایا کہ 31/جنوری 2017صورت میں جگدل پور اسمبلی حلقہ کے تمام 136گاؤ ں بجلی کنکشن سے جڑ گئے ہیں۔ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ بجلی سے جڑے گاؤں میں سے 83گاؤں کے 464بساہٹیں بجلی سے دور ہے، چونکہ جگدل پور اسمبلی حلقے کے تمام گاؤں بجلی سے جڑے ہیں، اس لیے ترقیاتی بلاک گاؤں میں بجلی نہ ہونے کی خبر غلط ہے۔انہوں نے بتایا کہ غیر منقسم بستر ضلع کے لیے راجیو گاندھی دیہی بجلی کے تحت مرکزی حکومت کی طرف سے 7-5-2009کو 220.94کروڑ کی رقم منظور کی گئی تھی۔ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ راجیو گاندھی دیہی بجلی منصوبہ کے منظور شدہ منصوبہ رپورٹ میں شامل کام گاؤں کے حساب سے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منصوبہ میں شامل گاؤں جہاں بجلی نہیں پہنچی ہے ان کے بساہٹوں کو مارچ 2018تک بجلی کنکشن س جوڑنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔