تفصیلی پراجکٹ رپورٹ کے بغیر کوئی ٹنڈرجاری نہیں ہوگا: روشن بیگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th November 2017, 12:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔14؍نومبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر شہر ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے آج ریاستی اسمبلی میں واضح کیاکہ محکمۂ شہر ی ترقیات میں کسی بھی پراجکٹ کیلئے تفصیلی پراجکٹ رپورٹ کی تیاری سے قبل کوئی ٹنڈر منظور نہیں کیاجائے گا اگر ایسا ہوا ہے تو اس سلسلے میں افسران سے رپورٹ طلب کریں گے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں گے۔ آج اس سلسلے میں وقفۂ سوالات کے دوران بی جے پی رکن سی ٹی روی کی طرف سے معاملہ اٹھائے جانے پر انہوں نے کہاکہ اس طرح کے دومعاملے حکومت کے علم میں آئے ہیں ان دونوں معاملات کا وہ بذات خود جائزہ لیں گے ، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ضوابط کے مطابق تفصیلی پراجکٹ رپورٹ کے بغیر کسی بھی منصوبے کیلئے ٹنڈر جاری نہیں کیاجاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ اراکین اسمبلی نے چونکہ چند مخصوص معاملات کی نشاندہی کی ہے اسی لئے وہ خود ان معاملات کا جائزہ لیں گے اور خاطیوں پر کارروائی یقینی بنائیں گے۔اس سے قبل سی ٹی روی نے کہاکہ کنٹراکٹروں کی سہولت کیلئے پراجکٹ رپورٹ کی تیاری سے قبل ہی کاموں کیلئے ٹنڈر طلب کرنا عام ہوچکا ہے۔ چکمگلور کے امرت یوجنا کے کاموں کیلئے اسی طرح ٹنڈر طلب کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ چکمگلور شہر کیلئے روزانہ 32لاکھ لیٹر پانی کی ضرورت ہے، جبکہ صرف 27 لاکھ لیٹر پانی کی سربراہی کا پراجکٹ منظور کیاگیا ہے۔اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے روی کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ ہبلی دھارواڑ میں بھی اسی طرح پراجکٹ رپورٹ کے بغیر ٹنڈر طلب کئے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے دونوں اراکین کو یقین دلایا کہ ان معاملات پر وہ ان دونوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے اور ٹنڈر جاری کرنے کیلئے ذمہ دار افسران کی باز پرس کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...