وہائٹ فیلڈ۔بائپنہلی میٹرولائن وقت پر مکمل ہونے کا امکان مختلف حصوں کے کام تیزی سے جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2018, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍جنوری(ایس او نیوز) بنگلورو میں 30؍پشتوں کی تکمیل کے ساتھ ہی بائپنہلی۔ وہائٹ فیلڈ فیز 2میٹرو لائن کے تعمیری کام نے رفتار پکڑلی ہے۔ بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آرسی ایل) نے 15.5؍کلومیٹر طویل اس روٹ کوریچ ون اے (بائپنہلی۔ وسویشوریا انڈسٹرئیل ایریا) اور ریچ ون بی (وہائٹ فیلڈ تک کا باقی حصہ) میں تقسیم کیاہے۔ اس روٹ پر آنے والے 579؍پشتوں میں سے اس نے ریچ ون اے میں 18 اور ریچ ون بی میں 12؍مکمل کردیئے ہیں۔ میٹرو کارپوریشن نے اس راستہ پر 3,600؍پائیل اور پائیل کیپس (گہری بنیادوں) میں سے 1,100؍کو نصب کردیاہے۔ یہ لائن وہائٹ فیلڈ مین روڈ کے ساتھ چلے گی اور ہوڈی میں دائیں طرف مڑکر کندلاہلی میں انڈسٹرئیل ایریا سے ملے گی۔ ایک بار پھر وہ آئی ٹی پی ایل پر مین روڈ سے ملے گی جس کے بعد ہسکوٹے روڈ پر بائیں جانب مڑجائے گی۔ اس طرح کاڈگوڈی پولیس تھانہ سے قریب روکاجائے گا۔ بی ایم آر سی ایل کے ایک افسر نے کہا ’’ہم نے تعمیری کام کی تکمیل کے لئے 27؍ماہ کا وقت مقرر کیاہے۔ کنٹراکٹر اس مقررہ مدت سے پہلے بھی کام مکمل کرسکتاہے اگر کام اس رفتار سے جاری رہے۔‘‘ مذکورہ افسر نے بتایاکہ میٹرولائن کے لئے زمین کی صفائی کا کام بھی ایک ساتھ جاری ہے۔ زیر زمین پانی اور سیوریج لائنوں کی منتقلی اور مختلف مقامات پر ٹریفک کے مسئلہ سے نمٹے، سڑکوں کی توسیع بھی ہورہی ہے۔ اس کے مطابق اب تک 102، عمارتوں کو ڈھایا گیاہے اور مزید 20 کے انہدام کا کام باقی ہے۔ کارپوریشن کو کندلاہلی اور ستیاسائی ہاسپٹل کے درمیان 3؍کلومیٹر طویل 220؍کلوواٹ بجلی لائن کو منتقل کرناہے۔ یوٹیلٹی لائنس کی منتقلی میں تاخیر کی وجہ سے یہ کام اب تک نہیں ہوسکاہے۔ کرناٹک پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ٹی سی ایل) نے اس کے لئے 64؍کروڑ روپئے اداکئے ہیں۔ میٹرو لائن کے اس کام کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹریفک جام بھی دیکھا جارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔