ویمن انڈیا موؤمنٹ کی جانب سے 23 ستمبر کو بنگلور سے شروع ہورہی ہے خواتین کے تحفظ کو لے کر ملک گیر مہم

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 22nd September 2018, 9:08 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلور 23ستمبر (پریس ریلیز؍ایس او نیوز) ویمن انڈیا موؤمنٹ (Women India Movement) نے 23ستمبر 2018تا 8 مارچ 2019 " خواتین پر تشدد بند کرو " اور "ّ آئیے ہمارے تحفظ کیلئے لڑائی لڑیں " کے نعروں کے تحت  ایک ملک گیر مہم  شروع  کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے  ملک کی خواتین سے اپیل کی گئی  ہے کہ وہ اس ملک گیر تحریک میں شامل ہوکر اپنے حالات بدلنے اور اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے کمر بستہ ہوجائیں۔

پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی جنرل سکریٹری شاہدہ تسنیم نے  کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ خواتین کو ملک میں سماجی تبدیلی لانے کیلئے کام کرنا چاہئے۔خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنے حقوق کی حصولیابی کیلئے جدوجہد کریں اور سماج میں بنیادی اور انقلابی تبدیلی لانے کیلئے خود کو بااختیار بنائیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ ملک بھر میں خواتین جن خطرناک حالات اور صورتحال سے گذررہی ہیں اس کے مدنظر ویمن انڈیا موؤمنٹ (Women India Movement) نے 23ستمبر 2018تا 8مارچ 2019 کو ایک ملک گیر مہم کا انعقاد کررہی ہے۔اس مہم کا افتتاحی   پروگرام بتاریخ 23ستمبر 2018کو جے محل پالنہ بھون میں بوقت 4:30 بجے  ہوگا۔

ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی صدر یاسمین فاروقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد، عصمت دری،خانگی تشدد،ہراسانی،جنسی تشدد اور قتل ،خواتین کی خراب صحت عامہ،تعلیمی پسماندگی،سماجی بائیکاٹ،نفسیاتی تشدد،حراستی عصمت دری اور خواتین کو آزادی سے محروم کرنے جیسے مظالم بڑھتے جارہے ہیں۔ حکومتیں ترقی پسند اور اختلاف رائے رکھنے والی خواتین کو خاموش کرنے کی خطرنا ک اقدامات اور اقلیتی طبقات کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کیلئے ظالمانہ قوانین متعارف کر رہی ہیں۔ ملک میں خواتین ، دلتوں اور قبائیلیوں پر مظالم ڈھایا جارہا ہے۔

ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) کی عہدیداران نے اخباری کانفرنس میں پچھلے 4سالوں کے (National Crime Record Bureau) کے  اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے مختلف ریاستی حکومتوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں نے ملک میں خواتین کے خلاف ہونے والے مظالم کو روکنے اور خواتین کے قابل رحم حالات کو سدھارنے کیلئے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے۔

پریس کانفرنس میں مغربی بنگال، راجستھان، تمل ناڈو، کیرالہ اور کرناٹک کی خواتین  لیڈرس موجود تھیں۔

ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) کے تعلق سے پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ یہ  ایک ایسی تنظیم ہے جو خواتین میں سماجی ،تعلیمی اور سیاسی شعور پیدا کرنے کیلئے زمینی سطح پر کام کررہی ہے۔ویمن انڈیا موؤمنٹ اس مقصد کے ساتھ کام کررہی ہے کہ خواتین میں سماجی تبدیلی آئے اور ان کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلو ک کا خاتمہ ہو اور سماجی ، سیاسی اوراقتصادی شعبوں میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی حصولیابی اور تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو تمام شعبوں میں مساوی نمائندگی حاصل ہوسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...