لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی تمام 28 حلقوں میں کامیاب ہوگی 10 سال تک ریاست بھر کا دورہ کرکے پارٹی کو مضبوط بناؤں گا : یڈی یورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2018, 11:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 20 مئی (ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ و بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یڈی یورپا نے دعویٰ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی تمام 28 حلقوں میں کامیابی حاصل کرکے وزیر اعظم نریندر مودی کو تحفہ کے طور پر دینے کیلئے وہ تیار ہیں ۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا حلف لینے کے بعد پہلی بار اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس ایڈی یورپا نے عزم کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال کے بعد یا اس سے قبل انتخابات کا سامنا کرنا پڑا تو اس وقت پھر ایک بار 150 سے زائد حلقوں میں کامیابی حاصل کرکے وہ کرناٹک کو ایک مثالی ریاست بنائیں گے ۔ اس کے لئے اپنی جان دینے بھی تیار ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے انہیں 14 اپریل 2016 کو بی جے پی کا ریاست صدر منتخب کرکے اسی دن انہیں اگلے وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان بھی کیا ۔ جس کے سبب انتخابات کے انعقادتک یعنی مسلسل دو سالوں تک انہوں نے پورے ریاست کا دورہ کرکے عوام کے سلجھتے مسائل کو جاننے کی حتی المقدور کوشش کی ۔ جس کے نتیجہ میں آشیرواد کے طور پر 104 حلقوں میں کامیابی ملی ہے ۔ اگر مزید ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوتی تو آج کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت ہوتی اور عوام کے مسائل حل کرنے میں مزید آسانی ہوتی تھی لیکن افسوس کہ جن اراکین پر بھروسہ کیا گیا تھا وہی آخر میں ان کا ہاتھ چھوڑ دیئے جس کے سبب انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑ رہا ہے ۔

یڈی یورپا نے مزید کہا کہ وہ 10 سال تک ریاست کا دورہ کرکے کرناٹک کو مثالی ریاست بنانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں سے وہ کئی اُتار چڑھاؤ دیکھے ہیں ۔ کسانوں کو جب ناانصافی ہونے اور ان کی آنکھوں میں آنسوں آنے کے موقع پر ان کو انصاف دلانے کیلئے جدوجہد کی تھی ۔ ریاست کے عوام کو پینے کے پانی کا مسئلہ درپیش ہے ، فصلوں کو تائیدی قیمت نہ ملنے کے سبب 3,750 کسان خودکشی کرلئے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے اور آبپاشی کے منصوبوں کو فوقیت دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ قومی اور کوآپریٹیو بینکوں کے کسانوں کے قرضہ جات ایک لاکھ روپیوں تک معاف کرنے کے ساتھ ہی 1.50 لاکھ روپئے فراہم کرکے آبپاشی کو فروغ دینے کافیصلہ کیا تھا اسی کے لئے ہی ریاست گیر دورہ بھی کیا تھا لیکن یہ سبب کوششیں ناکام رہ گئیں، لیکن وہ اب بھی ہار ماننے والے نہیں ہیں ۔ اگلے 5 سالوں تک پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ریاست بھر کی دوبارہ دورہ کریں گے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں 150 سے زائد حلقوں میں پارٹی کو کامیاب کرائیں گے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔