11 اگست کو پاکستان کے وزیر اعظم کا حلف لوں گا:عمران خان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st July 2018, 12:41 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،31؍جولائی (ایس او نیوز؍ یو این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 11اگست کو پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ ڈان اخبار کے مطابق عمران خان نے پارٹی کے نو منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں آج یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا نام بھی جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔ سندھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر عمران خان نے کہا کہ سندھ کے اندرونی علاقوں سے غربت دور کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 25جولائی کو ہونے والے قومی اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے ، لیکن وہ اکثریت حاصل کرنے سے دور رہ گئی ہے ۔ انتخابات میں پی ٹی آئی کو 115سیٹیں ملی ہیں اور وہ اکثریت سے 22سیٹیں پیچھے رہ گئی ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (نواز) کو 64اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو43سیٹیں ملی ہیں۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق اکثریت جمع کرنے کے لئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم ۔پی) گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) مسلم لیگ قائد اعظم( پی ایم ایل ۔کیو) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے علاوہ منتخب ہونے والے آزاد ارکان سے بھی رابطہ کیا ہے ۔

ادھر عمران خان کے خلاف دو دیگر بڑی پارٹیوں مسلم لیگ ۔ نواز اور پی پی پی کے رہنما مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کی صورت میں اس کے خلاف حکمت عملی کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں کل 342نشستیں ہیں جن میں سے 272پر براہ راست الیکشن ہوتا ہے ۔ کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لئے کل 172نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ حکومت بنانے والی پارٹی کو براہ راست منتخب ہونے والے 272نمائندوں میں سے 137کی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ نیشنل اسمبلی میں60نشستیں خواتین اور 10سیٹیں مذہبی اقلیتوں کے لئے مخصوص ہیں، جن کو بالواسطہ طورپر منتخب کیا جائے گا۔ عام انتخابات میں 272میں سے270سیٹوں پر الیکشن ہوا ہے۔اس سے پہلے پی ٹی آئی کے ترجمان نعم الحق نے ہفتہ کو صحافیوں سے بات چیت میں کہا تھا کہ مسٹر عمران خان 14 اگست کے پہلے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...