منڈیا سے سمالتا کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر الجھن۔16؍مارچ کو حتمی فیصلہ متوقع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th March 2019, 11:01 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو12؍مارچ (ایس او نیوز) فلمی دنیا سے سیاست میں آئیں آنجہانی امبریش کی بیوہ سما لتا امبریش منڈیا پارلیمانی حلقہ سے چناؤ لڑنے بے تاب ہیں ۔انہوں نے کانگریس ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاست میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان انتخابی سمجھوتہ کے پیش نظر منڈیا کی سیٹ جے ڈی ایس کے لئے چھوڑ دی گئی ہے لیکن کانگریس ہائی کمان نے واضح کیا ہے کہ امبریش کی بیوہ سما لتا کو منڈیا سے ٹکٹ دیاجائے ۔ بی جے پی بھی اس معاملہ پر غور کررہی ہے کہ اگر کانگریس نے سمالتا کو ٹکٹ دینے سے انکار کردیا توان کی باہر سے تائید کی جائے یا پارٹی ٹکٹ دیاجانا چاہئے. اس معاملہ میں بھی کوئی واضح خبر نہیں ہے ۔

دریں اثناء آج دہلی میں کانگریس اسکریننگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہائی کمان نے سمالتا کو ٹکٹ دینے کااشارہ دے کر دونوں کانگریس اور جے ڈی ایس کو الجھن میں ڈال دیاہے ۔ کیونکہ وزیراعلیٰ کمارسوامی نے اس مرتبہ منڈیاسے اپنے بیٹے نکھل کو میدان میں اتارنے کی تقریباً پوری تیاری کرلی ہے کیونکہ یہ حلقہ جے ڈی ایس کے لئے محفوظ مانا جاتا ہے ۔دریں اثناء منڈیا سیٹ کو کانگریس کے لئے محفوظ رکھنے اور اس حلقہ سے سمالتا کو میدان میں اتارنے کی کانگریس ہائی کمان نے ہدایت دے کر کانگریس کے لئے بڑی الجھن پیدا کردی ہے ۔ اس معاملہ پر کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان دراڑ بھی پڑسکتی ہے۔ کانگریس ہائی کمان کی اس تجویز سے قبل سما لتا نے اعلان کیاتھا کہ وہ مجوزہ لوک سبھا چناؤ منڈیا حلقہ سے لڑیں گی یا نہیں اس کا اعلان18مارچ کو کریں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ آخری وقت تک کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔باقاعدہ پارٹی کی جانب سے اعلان کرنے تک وہ مایوس نہیں ہوں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عوام افواہو ں پر توجہ نہ دیں کہ تمام کانگریس لیڈر مجھ سے منڈیا سے چناؤ نہ لڑنے دباؤ ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ کانگریس کے طاقتور لیڈر ڈی کے شیوکمار نے منڈیا سے چناؤ نہ لڑنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مجھ پر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔انہوں نے کہا کہ ڈی کے شیوکمار نے مجھ سے ملاقات کرکے منڈیا کی بجائے کسی دوسرے حلقہ سے چناؤ لڑنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کو جاری رکھنے کے لئے ہمیں منڈیا کی سیٹ چھوڑ دینی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...