حج بھون کے معاملے کو لے کر بی جے پی کی سیاسی رنگ دینے کی کوشش؛ ضمیر احمد نے شوبھا کرندلاجے سے کہا؛ اپنے مفاد کے لئے گندی سیاست اور عوام کو گمراہ نہ کریں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2018, 11:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍جون(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور،اوقاف وحج وغذا شہری رسد بی زیڈ ضمیر احمد خان نے کہا کہ حج گھر کو حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کے نام سے منسوب کرنے کو لے کر فرقہ پرست جماعت گندی سیاست نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ سکیولر حکمران نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی اولاد کو رہن رکھنے کے علاوہ خود اپنی جان قربان کردی تھی، ایسے سکیولر اور وطن پرست حکمران کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حج گھر مسلمانوں کے استعمال کئے جانے کی جگہ ہے اس کو سلطان شہیدؒ کے نام سے منسوب کرنے میں کوئی حرج نہیں ہوناچاہئے۔ ضمیر احمد نے کہا کہ انہوں نے کسی بس اسٹانڈ یا ریلوے اسٹیشن کو ٹیپو سلطانؒ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان نہیں کیاہے بلکہ مسلمانوں کی استعمال کی جانے والی عمارت کو منسوب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینے کی ہرگز کوشش نہ کرے اور نہ ہی ریاست میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرے۔ نام کی تبدیلی کے سلسلہ میں وہ بہت جلد بی جے پی کے ریاستی صدر وسابق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا سے ملاقات کرکے انہیں تمام تفصیلات سے آگاہ کرکے رضامندکرنے کی کوشش کریں گے۔

ضمیر احمد نے بتایا کہ جس وقت ایڈی یورپا نے کے جی پی پارٹی قائم کی تھی اس وقت انہوں نے سلطان شہیدؒ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ٹیپو جینتی منائی تھی۔ انہوں نے بنگلور کے علاوہ میسور، ہاویری سمیت ریاست کے دیگر شہروں میں ٹیپو سلطان جینتی مناتے ہوئے سلطان شہید کو خراج عقیدت پیش کیاتھا۔ ان کے ہمراہ خود شوبھا کرندلاجے اور آر اشوک بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سلطان شہید کاہی صدقہ تھا کہ ایڈی یورپا کو دوبارہ بی جے پی ریاستی صدر بنانے کے علاوہ انہیں وزیراعلیٰ امیدوار کے طورپر منتخب کیاگیا ، اس بات سے ایڈی یورپا کو اچھی طرح واقف ہوناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ شوبھا کرندلاجے نے ان پر الزام لگایا ہے کہ اگر وہ حج گھر کوٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کریں تو تباہ وبرباد ہوجائیں گے اور ان کا زوال شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آج و ہ جو کچھ بھی ہیں سلطان شہیدؒ کا صدقہ ہے۔ جس وقت شوبھا نے ٹیپو سلطان کی تعریف کی تھیں اس وقت سلطان شہیدؒ ملک کے غدار نہیں تھے، اب شوبھا سلطان شہید کو ملک کے دشمن قرار دینے میں لگی ہیں۔ انہوں نے شوبھا کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی مفاد کے لئے گندی سیاست نہ کریں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ضمیر احمد خان نے کہا کہ اشوک نے کہا ہے کہ حج گھر کو اے پی جے عبدالکلام یا کنڑا شاعر نثار احمد کے نام سے منسوب کریں۔ انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ وہ بھی ٹیپو سلطان کی تعریف کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حج گھر کے لئے سب سے پہلے کمار سوامی نے جگہ کی نشاندہی کی تھی لیکن چند وجوہات کی بناپر دوسری جگہ منتقل ہوگئی۔ ایڈی یورپا نے تعمیراتی کاموں کے لئے فنڈ کی منظوری دی تھی اور سدانندا گوڈا نے حج گھر کا سنگ بنیاد رکھاتھا، اب وہ ایڈی یورپا سے ملاقات کرکے حج گھر کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کرنے پر رضامندی حاصل کریں گے ۔اس موقع پر نامزدکارپوریٹر سید مجاہد،شکیل نواز، وینکٹیش اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔