ایک کنبہ کے فرد کو ایک ٹکٹ۔پرمیشور کا ذاتی موقف۔سدارامیا چامنڈیشوری اسمبلی حلقہ سے چناؤ لڑوں گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th December 2017, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4/دسمبر (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج کہاکہ ایک کنبہ کو ایک ہی ٹکٹ دینے کا اعلان کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی۔ پرمیشور کا ذاتی موقف ہے۔ سدارامیا کے فرزند ڈاکٹر یتندرا کو ورنا اسمبلی حلقہ سے کانگریس ٹکٹ دیئے جانے سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ کے پی سی سی صدر نے جو اعلان کیا ہے اس کے لئے میں نے مشورہ نہیں دیا ہے۔ اس معاملہ میں پارٹی ہائی کمان حتمی فیصلہ کرے گا۔ یہاں سب سے اہم جیتنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دینا اہم ہے۔ دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے کہاکہ اگلے اسمبلی چناؤ چامنڈیشوری اسمبلی حلقہ سے لڑنے کا انہوں نے اعلان کیا اور کہاکہ ماہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں کانگریس لیڈروں کا ایک اجلاس طلب کرکے اگلے اسمبلی انتخابات سے متعلق تیاری کے سلسلے میں صلاح مشورہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گھر گھر کانگریس پروگرام کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فی الحال پارٹی لیڈران اور ورکرس کانگریس حکومت کے مختلف فلاحی اسکیموں سے عوام کو آگاہ کروانے تعلقہ جات میں گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کررہے ہیں۔ سدارامیا نے بتایا کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پارٹی کے لئے اچھا موقع ہے۔ عوام کو کانگریس پر زیادہ اعتماد ہے۔ ہمیں امید ہے کہ گجرات میں کانگریس کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں فرقہ وارانہ فسادات کرواکر ماحول کشیدہ کرنے کے لئے بی جے پی بے تاب ہے لیکن ہم کسی بھی صورت میں ریاست میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کا موقع نہیں دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہنومان جینتی منانے میں ہماری کوئی رکاوٹ نہیں لیکن پولیس جس روٹ سے جلوس نکالنے کی اجازت دیتی ہے اسی روٹ پر جلوس نکالنے سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔ اس روٹ کو بدل کر دوسرے روٹوں پرجلوس نکالنے سے پولیس اورعوام کے لئے مسائل پیدا ہوتے ہیں حکومت اس کی اجازت نہیں دے گی۔ کل قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرتاب سمہا کے خلاف آج یوتھ کانگریس کے اراکین نے شہرکے میسور بینک سرکل پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کرناٹکا یوتھ کانگریس کے صدر ایس منوہر کی قیادت میں آج منعقدہ احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرنے والے پارٹی ورکرس نے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے رکن پارلیمان پرتاب سمہا اور رکن اسمبلی سی ٹی روی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ اس احتجاج کے دوران مظاہرین نے کہاکہ ہنسور میں کل امن کے ساتھ ہنومان جینتی جلوس نکالا گیا تھا۔ اس دوران قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرتاب سمہا نے امن وامان میں خلل پیدا کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ پچھلے 23؍سالوں سے ہنسور میں امن وامان کے ساتھ ہنومان جینتی جلوس نکالا جاتا رہا ہے لیکن اس مرتبہ پرتاب سمہا نے اس امن میں خلل پیدا کرکے اس شہر کے امن وامان میں کشیدگی پیدا کردی ہے۔ پرتاب سمہا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مظاہرین نے مطالبہ کیا۔ 

پرتاب سمہا ضمانت پر رہا: کل میسور سے قریب ہنسور میں سمہا کو گرفتارکیاگیا تھا جس کو آج ضمانت پر رہا کردیاگیا۔ سمہا کے خلاف کوئی ٹھوس دفعہ نہیں لگائی گئی تھی اسے پولیس تھانہ ہی کی سطح پر گرفتارکرکے وہیں رہا کردیاگیا۔ حالانکہ اس گرفتاری پر بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ سمہا کی گرفتاری سیاسی سازش کا ایک حصہ ہے۔ اس گرفتاری کے خلاف شہر بنگلورمیں آج احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا۔ سمہا نے اپنی گرفتاری کے دوران پولیس کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ اس رویہ پر وزیراعلیٰ سدارامیا نے سوال کیا ہے کہ کیا ایک رکن پارلیمان کے لئے پولیس کے ساتھ اس طرح کا رویہ زیب دیتا ہے؟۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...