جس دن بابری مسجد۔ رام مندر کا مسئلہ ختم ہوگا ، بی جے پی اور آر ایس ایس کا صفایاہوجائے گا : تیج پرتاپ سنگھ نے لی اب رام مندر تعمیر کرنے کی ذمہ داری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th March 2018, 1:38 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ10 مارچ ( آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے معاملے پر بہار کے سابق وزیر صحت اور لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔ ایک پروگرام کے دوران تیج پرتاپ یادو نے اب ایودھیا میں رام مندر بنانے کی ذمہ داری لینے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، انتہائی پسماندہ، غریب، دلت تمام طبقے کے لوگ وہاں جائیں گے اور ایک ایک اینٹ رکھیں گے ، ہم رام مندر بنانے کا کام کریں گے۔ مندر جس دن بنا اس دن بی جے پی۔آر ایس ایس کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ جب اس کے پاس مسئلہ نہیں رہے گا، تو پلیٹ بجاتے رہیں گے چمچ لے کر۔واضح ہو کہ ایودھیا میں رام مندر بنانے کو لے کر بی جے پی اکثر دعویٰ کرتی رہتی ہے۔ اتنا ہی نہیں، بی جے پی نے اپنے منشور میں بھی ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی بات کو شامل کیا ہے، تاہم اب رام مندر بابری مسجد کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ۔ تیج پرتاپ کا یہ بیان بہار ضمنی انتخاب کی پولنگ ہونے سے ٹھیک پہلے آیا ہے۔واضح ہو کہ بہار میں ایک لوک سبھا اور دو اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے جمعہ کو ہی انتخابی مہم ختم ہوئی ہے ۔ غور طلب ہے کہ کچھ وقت پہلے تیج پرتاپ یادو کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ راج مستری کے طور پر نظر آرہے ہیں ،تاہم انہوں نے ٹویٹس کے ذریعہ معاشرہ کی اقتصادیت پر چوٹ کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، اس سے پہلے تیج پرتاپ یادو نے سشیل کمار کے بیٹے کی شادی میں متنازعہ بیان دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔