ایشورپا کے خلاف بی جے پی کی تادیبی کارروائی،سنگولی راینا برگیڈ کے جلسہ میں شرکت پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2016, 1:19 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔9/دسمبر(ایس او نیوز) ریاستی بی جے پی نے ضابطہ شکنی برداشت نہ کرنے کے اپنے اعلان پر پابندی کا اظہار کرتے ہوئے سنگولی راینا برگیڈ کے جلسہ میں شرکت پر ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا کے نام وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردیا ہے۔ بی جے پی کی مرکزی ضابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری کی گئی نوٹس میں ایشورپا سے کہا گیا ہے کہ پارٹی کی تنبیہہ کے باوجود انہوں نے اس برگیڈ کے جلسہ میں کیوں شرکت کی، وہ اس کی وضاحت فوراً کریں۔ نوٹس میں کہاگیا ہے کہ پارٹی کی ہدایت  کو نظر ا نداز کرتے ہوئے انہوں نے سنگولی راینا برگیڈ کے جلسہ میں شرکت کی،جس کی وجہ سے پارٹی کو ندامت جھیلنی پڑ رہی ہے۔ فوری طور پر وہ اس سلسلے میں جواز پیش کریں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی ناگزیر ہوجائے گی۔ پارٹی کی قومی ضابطہ کمیٹی کے چیرمین ارون سنگھ نے اس سلسلے میں ایشورپا کو نوٹس جاری کرنے ریاستی ضابطہ کمیٹی کے چیرمین شنکرپاکو ہدایت دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ کرناٹک میں بی جے پی امور کے انچارج مرلی دھر راؤ نے ایشورپا کو تاکید کی تھی کہ وہ سنگولی راینا برگیڈ کی سرگرمیوں سے دور رہیں، انہوں نے مجموعی طور پر تمام بی جے پی لیڈروں سے کہاتھاکہ وہ کسی بھی ادارہ یا تنظیم کے جلسہ میں شرکت نہ کریں، کیونکہ اس سے پارٹی کا پلاٹ فارم کمزور ہوگا۔اس کی پرواہ کئے بغیر ایشورپا نے بلگاوی میں 6دسمبر کو سنگولی راینا برگیڈ کے جلسہئ عام کا اہتمام کیا۔یاد رہے کہ بلگاوی لیجسلیچر اجلاس کے دوران بھی شمالی کرناٹک کے بیشتر بی جے پی قائدین نے ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا سے مطالبہ کیا تھاکہ ایشورپا کے خلاف کارروائی کی جائے،کیونکہ سنگولی راینا برگیڈ اور اہندا کی آڑ میں ایشورپا پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک الگ ہی تنظیم بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سے آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ خاص طور پر پسماندہ طبقات اور دلتوں کے ووٹ پارٹی کو مل نہیں پائیں گے۔ اس سلسلے میں ایشورپا کو بارہا متنبہ کیا گیا کہ وہ سنگولی راینا برگیڈ کا کنونشن منعقد نہ کریں اور اگر کہیں کنونشن ہورہا ہے تو اس میں شرکت بھی نہ کریں، لیکن پارٹی کی ایک نہ سن کر ایشورپا نے اس کنونشن میں شرکت کی اور سنگولی راینا برگیڈ کی سرگرمیوں پر روک لگانے سے صاف انکار کردیا۔ آئندہ اس طرح کی سرگرمیوں کو بڑھاوا نہ ملے اس مقصد کے تحت بی جے پی نے ایشورپا کے نام وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...