کونسل چیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد نوٹس،14دن بعد فیصلہ لیا جائے گا: شنکر مورتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st June 2017, 11:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍مئی(ایس او نیوز) ریاست میں حکمران کانگریس کی طرف سے لیجسلیٹیو کونسل چیرمین ڈی ایچ شنکر مورتی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے پر آج شنکر مورتی نے لاعلمی کا اظہار کیااور کہاکہ بی جے پی اور جنتادل (ایس) کی حمایت سے وہ ایوان بالا کے چیرمین منتخب ہوئے ہیں۔ کانگریس کے ساتھ بھی ان کے کوئی اختلافات نہیں ہیں، پھر بھی اچانک کانگریس کی طرف سے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پہل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں ایوان بالا کی چیرمین شپ کانگریس کی مہربانی سے نہیں ملی ،بلکہ بی جے پی اور جنتادل (ایس) کی مفاہمت کی بدولت ملی ہے۔ ان دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کے درمیان بھی ایسے کوئی اختلافات نہیں ہیں کہ انہیں یہ عہدہ خالی کرناپڑے ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے تحریک عدم اعتماد کے متعلق جو نوٹس کونسل سکریٹری کے پاس جمع کرائی ہے اس کا وہ ماہرین قانون کے ساتھ جائزہ لیں گے اور مناسب قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوٹس جمع کرائے جانے کے 14دن بعد اس معاملے پر فیصلہ لیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...