شینا بورا قتل میں تحقیقاتی ٹیم کا حصہ رہے پولیس انسپکٹر کی بیوی کا قتل اور بیٹا لاپتہ
ممبئی، 24 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سانتا کلوز میں منگل کی رات ایک پولیس انسپکٹر کی بیوی کو قتل کر دیا گیا اور اس کا بیٹا لاپتہ بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق کھار پولیس تھانے میں ملازم پولیس انسپکٹر نیانیشور گنورے رات میں گھر پر پہنچے تو دروازہ بند تھا،کھٹکھٹانے سے بھی بیوی نے دروازہ نہیں کھولا تو انہوں نے بیوی کو فون لگایا، فون بھی بند آ رہا تھا، کسی طرح دروازہ کھول کر اندر گئے تو بیوی خون میں لت پت مردہ پڑی تھیں، بڑے بے رحمانہ طریقے سے ان کا قتل کر دیاگیاتھا۔ حیرت کی بات ہے کہ گھر سے بیٹا بھی لاپتہ ہے۔پولیس نیشور گنورے شینا بورا قتل کی انکوائری ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ صبح 11 بجے گنورے اپنے بیٹے سے آخری بار ملے تھے، بعد میں وہ پولیس تھانے چلے گئے تھے، اس کے بعد دیر رات جب گھر آئے تو بیوی کا قتل ہو چکا تھا، قتل کتنے بجے ہوا اور اس وقت بیٹا کہاں تھا، اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔واقعہ کے مقام پر گنورے کی رہائش گاہ پر ان کی بیوی کی لاش کے پاس ایک کاغذ ملا ہے۔