برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات کے اعلان کا دبئی کو فائدہ کیوں؟

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2017, 7:52 PM | عالمی خبریں |

لندن،20اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کو عالمی سیاحتی اور تجارتی مرکز کی حیثیت حاصل ہے۔ دنیا بھرمیں ہونے والے فیصلوں کے براہ راست نتائج اس کی تجارت اور سیاحت پرمرتب ہوتے ہیں۔ دو روز قبل برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے 8 جون کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تو اس اعلان سے زیادہ مستفید ہونے والوں میں ایک دبئی بھی شامل ہے۔برطانیہ میں انتخابات کے اعلان سے دبئی کو سیاحتی فائدہ پہنچے گا کیونکہ اس اعلان نے برطانوی پاؤنڈ کے ایکسچینج ریٹ کی شرح میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں برطانوی سیاحوں کی دبئی امد جو کہ عرصے سے متاثر تھی میں اضافہ متوقع ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق ہرسال 12 لاکھ برطانوی سیاح متحدہ عرب امارات کا دورہ کرتے ہیں مگر گذشتہ تیس سال سے آسٹریلوی پاؤنڈ کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پرآنے کے نتیجے میں برطانوی شہریوں کی دبئی آمد متاثر ہوئی ہے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے اعلان کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قیمت مزید کم ہوئی تھی جس کے نتیجے میں برطانوی سیاحوں کی دبئی آمد مزید کم ہوگئی تھی۔حال ہی میں جب وزیراعظم تھریسا مے نے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تو اس اعلان نے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کیے۔ اس کے نتیجے میں برطانوی پاؤنڈ بہ تدریج مستحکم ہونے لگا ہے۔ تھریسا مے کے اعلان کے بعد صرف چند منٹوں میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 1.5 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
قبل ازیں یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قیمت مستحکم ہونے میں مدد ملے گی مگر ایسا نہیں ہوسکا۔معاشی تجزیہ نگار اور ’شرودزر‘ فاؤنڈیشن کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر رامی صیدانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں برطانی سیاحوں کی دبئی آمد میں بھی اضافہ ہوگا۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں اضافہ برطانوی شہریوں کو بیرون ملک سفر کی ایک نئی سہولت مہیا کرے گا جو کئی ماضی تعطل کا شکار رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت کم ہوئی ہے برطانوی شہریوں کے دبئی کے سفر کے اخراجات بڑھ گئے تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

پوتین شام میں ، روسی فوج کے انخلاء کا حکم

روسی نیوز ایجنسی " ٹاس" کے مطابق روسی صدر ولادیمر پوتین پیر کے روز غیر اعلانیہ دورے پر شام پہنچ گئے۔ وہ لاذقیہ میں حمیمیم کے فوجی اڈے گئے جہاں شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔

یمن : نہم پر اتحادی طیاروں کے شدید حملے

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے طیاروں نے صنعاء کے شمال مشرق میں نہم گورنری میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور کْمک پر شدید حملے کیے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق حملوں میں باغیوں کا جانی اور مادی نقصان ہوا۔