مجرم ٹھہرائے جانے والے ایم پی،ایم ایل کو نااہل کیوں نہ قرار دیا جائے؟سپریم کورٹ 

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 22nd July 2016, 9:11 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے دو ٹوک لہجے میں پوچھا ہے کہ مجرم ٹھہرائے جانے والے ممبران پارلیمنٹ ، اراکین اسمبلی کو خودبخود نااہل کیوں نہ قرار دیا جائے؟عدالت عظمی نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ داغدار اور مجرم ٹھہرائے جانے والے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کے فیصلے کو نافذ کرنے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ الیکشن کمیشن سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ اگر کوئی ممبر پارلیمنٹ اور ممبر اسمبلی کسی معاملہ میں مجرم پایا جاتا ہے تو اس کی رکنیت منسوخ کرنے کو لے کر کیا نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت ہے؟عدالت عظمی نے ایک این جی او کی درخواست پر یہ قدم اٹھایا ہے۔درخواست گزاراین جی او لوک پرہری کا کہنا ہے کہ جب سپریم کورٹ کا حکم آ گیا ہے ، تو ایسے داغدار مجرم ٹھہرائے جاتے ہی نااہل قرار پانے چاہیے ، لیکن نوٹیفکیشن میں تاخیر ہونے کی وجہ سے یہ نہیں ہو پارہا ہے۔درخواست گزاراین جی اونے کہا ہے کہ ایسے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی جائے کہ وہ عدالت کے مجرم قرار دینے کا فیصلہ آتے ہی رکنیت منسوخ کرے ،نہ کہ ایوان کی رپورٹ کا انتظار کرے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسے کئی معاملے ہیں جن میں عدالت کے حکم میں ایم پی اور ایم ایل اے کو مجرم پائے جانے کے بعد بھی ان کو نااہل نہیں قرار دیا گیا جبکہ سپریم کورٹ کا ہی 2013کا یہ حکم ہے کہ اگر کوئی ممبر پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کو مجرمانہ معاملہ میں دو سال سے زیادہ کی سزا ہوتی ہے یا بدعنوانی کے معاملے میں صرف مجرم قرار دیا جائے تو اس کی رکنیت منسوخ کی جانی چاہیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...