گجرات میں خواتین کو انصاف کیوں نہیں ملتا ہے : راہل گاندھی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2017, 8:36 PM | ملکی خبریں |

گاندھی نگر3دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی سے اتوار کو اپنے پانچ سوال پوچھتے ہوئے ریاست میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم، ان کے تحفظ، صحت اور تعلیم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مودی پر گجرات کی خواتین کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے کا الزام بھی لگایا۔ بھارتی جنتا پارٹی گجرات میں 22 سال تک اقتدار میں ہے اور خواتین کے خلاف جرائم میں سزا کا تناسب محض تین فیصد ہے ، گویا وہاں کی خواتین غیر محفوظ ہیں ۔ راہل نے مختلف مرکزی ایجنسیوں اور اداروں کے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گجرات انسانی اسمگلنگ میں تیسرے، خواتین پر تیزاب حملوں میں پانچویں اور نابالغ بچیوں سے عصمت دری کے معاملے میں 10 ویں نمبر پر ہے۔انہوں نے مودی سے پوچھا کہ ریاست میں خواتین کے با اختیار ہونے کی شرح 2001 میں 70 فیصد سے 2011 میں 57 فیصد کیسے ہوگئی؟ اکتوبر 2001 سے مئی 2014 تک مودی گجرات کے وزیر اعلی رہے ہیں ۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ خواتین کو انصاف کیوں نہیں ملتا؟ خواتین کے خلاف مجرمانہ واقعات کو انجام دینے والے ملزمان میں سے صرف 3 فیصد کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات کے احمد آباد اور سورت جیسے دو سب سے اہم شہر ملک میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کے معاملے میں سب سے اوپر 10 شہروں میں شمار ہیں،یہ وہی ترقی اور کامیابی کا ’’گجرات ماڈل ‘‘ہے جس کا ڈھنڈورہ پیٹ کر مرکزی اقتدار پر تسلط جما لیا گیا ہے ۔ اانہوں نے کہا کہ گجرات کیوں بچے کی تعلیم میں 20 پوزیشن پر ہے۔ راہل گاندھی اپنے ہر روز کے سوال نامے کے تحت آج انہوں نے یہ سوال پوچھا تھا۔ انہوں نے وزیر اعظم سے ریاست میں خواتین کی صحت کے متعلق بھی سوال کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں ماؤں کی موت کی شرح85%کے خطرناک صورت تک بڑھ گئی ہے، جس کے نتیجے میں گجرات نے 15 ریاستوں کی ایم ایم آر کی کمی میں 11 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ راہول گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 67 فیصد نوزائیدہ بچے کیوں سرکاری ا یمبولینس سے مفت سفر کی سہولت سے محروم ہیں؟ راہل گاندھی نے پوچھا کہ ریاست میں5فیصدی خواتین کو انیمیا کیوں لاحق ہے ؟ واضح ہو کہ یہ وہ ترقی اور وکاس ہے جس کے سہارے بی جے پی اور مودی کی کشتی گجرات سے چل کر دہلی پہنچی تھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...