پرانے اور منسوخ کئے گئے نوٹ جمع کرانے میں امتیازی سلوک کیوں؟سپریم کورٹ 

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 22nd March 2017, 12:24 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21؍مارچ(ایس اونیوزآئی این ایس انڈیا )چلن سے باہر کئے جا چکے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو قبول نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور ریزرو بینک کو ہدایت دی کہ وہ یہ بتائیں کہ وہ تارکین وطن ہندوستانیوں اور بیرون ملک جا رہے ہندوستانیوں کے پرانے نوٹ جمع کرانے کا کاؤنٹر 31؍مارچ تک کیسے چلا رہے ہیں ، جبکہ ملک کے شہریوں کے لیے یہ سہولت نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت دو ہفتوں میں حلف نامہ دائر کرے۔اس معاملے پر اگلی سماعت 11؍اپریل کو ہوگی۔عدالت عظمی نے مرکز سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ ان لوگوں کے پرانے نوٹ جمع کرنے کے بارے میں دوبارہ غور کر سکتے ہیں جو واقعی پریشانی کی وجہ سے جمع نہیں کر پائے ہیں؟آج سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ وزیر اعظم نے 8؍نومبر کو اپنی تقریر میں یہ کہا تھا کہ جن لوگوں کو واقعی پریشانی ہوگی وہ اپنا پرانا نوٹ 31؍مارچ تک جمع کر اسکتے ہیں۔وزیر اعظم کی اس تقریر سے ان لوگوں کو امید بندھی تھی جو کسی پریشانی کی وجہ سے پرانے نوٹ جمع نہیں کر پائے۔درخواست گزار نے کہا کہ جب وہ ایکسس بینک پیسے جمع کرنے گئے ،تو ان سے کے وائی سی دینے کو کہا گیا۔انہوں نے 28؍دسمبر کو کے وائی ئی جمع کردی ۔اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم اسے اپنے ہیڈکوارٹر بھیجیں گے، تب سپریم کورٹ نے پوچھا کہ یہاں کے وائی سی کا کیا مطلب ہے؟سوال ہے کہ اگر آپ پیسے جمع کرنا چاہتے ہیں ،تو کوئی بینک کس طرح انکار کر سکتا ہے، جس کے بعد ایکسس بینک کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کبھی بینک میں کیش جمع کرنے نہیں آیا۔ان کا اکاؤنٹ بند تھا، اس لیے کے وائی سی مانگا گیا تھا۔
مرکزی حکومت نے کہا کہ پرانے نوٹ غیر قانونی قرار دئیے جاچکے ہیں، اب ان کو قبول کرنے کے لیے مرکزکاؤنٹر نہیں کھول سکتا ہے، آپ نے ان درخواستوں کو قبول کیوں کیا؟ جبکہ اس پر پارلیمنٹ کو اختیار ہے اور انہوں نے کیا ہے۔تب سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ کی بحث منمانی ہے، تب مرکز نے کہا کہ یہ منمانی نہیں ہے، کیونکہ یہ سب کے لیے ہے، کوئی پرانے نوٹ جمع نہیں کر سکتا ہے، صرف ان لوگوں کے لیے کاؤنٹر کھولا گیا ہے جو بیرون ملک رہتے ہیں۔گزشتہ سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ وہ پرانے نوٹوں کو قبول کرنے کے لیے کاؤنٹر نہیں کھولے گی۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کو 31؍مارچ تک جمع کرنے کے لیے سپریم کورٹ ہدایات جاری کرے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریزرو بینک وزیر اعظم نریندر مودی کی یقین دہانی کے باوجود 31؍مارچ تک پرانے نوٹوں کو قبول کرنے سے انکار کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...