مرکزی وزیراننت کمار ہیگڈے کیوں نہیں گئے پریش میستا کے گھر؟ احتجاجیوں کا سوال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd February 2018, 10:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہوناور2؍فروری (ایس او نیوز)ایک غریب ماہی گیر خاندان کے نوجوان پریش میستا کی پراسرار موت کو دومہینوں کا عرصہ گزرچکا ہے ، لیکن اس تعلق سے احتجاج کرنے والے اب یہ سوال کرنے لگے ہیں کہ مرکزی وزیر اننت کمارہیگڈے پریش میستا کے والدین سے ملاقات کے لئے ابھی تک ان کے گھر کیوں نہیں گئے؟

لوگوں کا کہنا ہے کہ پریش میستاکی آخری رسومات والے جلوس میں شرکت کرنے کے بعد  اننت کمار ہیگڈے جو کینرا لوک سبھا کےرکن پارلیمان بھی ہیں ن پھر کبھیپریش کے گھر والوں کی طرف پلٹ کر نہیں دیکھا اور نہ ہی ان کی تعزیت کے لئے پہنچے۔ جبکہ ایم ایل اے شاردا شیٹی نے دستاویزات کے ساتھ بتایا ہے کہ ریاستی حکومت نے پریش کی موت کے سلسلے میں سی بی آئی سے تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے اس کی اجازت دینا ضروری ہے۔لوگوں نے پوچھا ہے کہ آخر پریش کی موت کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیر اننت کمار ہیگڈے کوئی دلچسپی کیوں نہیں دکھا رہے ہیں؟جبکہ منگلورو میں ہلاک ہونے والے دیپک راؤ کے گھر والوں سے وزیر موصوف نے خود جاکر ملاقات کی اور تعزیت کرتے ہوئے مالی تعاون بھی دیا  ۔ اس کے علاوہ مقتول کے بھائی کو ملازمت دلانے تک کا بھی وعدہ کیا ہے لیکن انہوں نے اپنے ہی علاقے میں موجودپریش میستا کے گھروالوں سے ملنا اور تعزیت کرنا ضروری نہیں سمجھا ۔دوسری طرف منگلورو کے رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے ہوناور پہنچ کر پریش میستا کے گھر والوں سے تعزیت کی تھی۔

لوگ مرکزی وزیر کے اس رویے پر حیران ہیں کہ مرنے والے دونوں نوجوان’ ہند و ‘ہونے کے باوجود ہندوتواوادی عزائم کے چمپیئن نے آخر دوہرا پیمانہ کیوں اپنایا ہے اور اس کے پیچھے آخر کونسا راز چھپا ہے!

چونکہ 3فروری کو ہوناور کے ایس ڈی ایم کالج میں اپنی وزارت کے تحت منعقدہ ’روزگار میلہ‘ میں شرکت کے لئے وزیر اننت کمار ہیگڈے ہوناور آنے والے ہیں،اس پس منظر میں عوام توقع کررہے ہیں کہ شاید اس باروہ پریش میستا کے گھر والوں سے ملنے کے لئے کچھ وقت نکالیں گے۔دیکھنا یہ ہے کہ عوام کی یہ توقع اب کی بارپوری ہوتی بھی ہے یا نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...