دو کروڑ افراد قحط کا شکار ہو سکتے ہیں:اقوام متحدہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th February 2017, 3:58 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 23 ؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے متنبہ کیا ہے کہ چار ملکوں میں دو کروڑ افراد قحط کا شکار ہو سکتے ہیں، اگر بین الاقوامی برادری اس کو روکنے کے اقدامات نہیں کرتی ہے۔گوتریس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ صورت حال تشویش ناک ہے۔لاکھوں افراد غذائیت کی کمی کی وجہ سے موت و حیات کی کشمکش میں ہیں۔ وہ بیماریوں اور افلاس کی وجہ سے اپنی خوراک کے لیے، اپنے جانوروں کو ہلاک کرنے پر مجبور ہیں اور وہ غلہ استعمال کر رہے ہیں جو انہیں نے آئندہ سال کے لیے بچا کر رکھا ہوا تھا۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان، صومالیہ، یمن اور نائیجیریا کے شمالی علاقوں کو آئندہ چھ ماہ میں قحط کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عالمی ادارہ پہلے یہ بتا چکا ہے کہ جنوبی سوڈان کی یونٹی ریاست میں ایک لاکھ افراد قحط سے نبرد آزما ہیں۔گوتریس نے کہا کہ جنوبی سوڈان میں پہلے ہی ایک حقیقت ہے، اگر ہم اس وقت کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے تو یہ صورت حال دوسری علاقے اور ملکوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ہمیں ایک المیہ کا سامنا ہے، ہمیں اسے ایک آفت بننے سے بچانا ہے۔ (لیکن)اگر بین الاقوامی برادری ایک فیصلہ کن قدم اٹھاتی ہے تو اسے روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے اواخر تک چار ارب 40کروڑ کی ایک بڑی رقم درکار ہو گی جس میں اب صرف چار ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ان چار ملکوں کی لیے پورے سال کے لیے پانچ ارب 60کروڑ ڈالر کی ضرورت ہو گی۔ اقوام متحدہ اس سلسلے میں اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہے تاہم ایسا کرنے کے لیے اس کے فنڈز کی ضرورت ہے۔گوتریس نے کہا کہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کو اب تک صرف نو کروڑ ڈالر ہی مل سکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کی زندگی کا انحصار ہمارے عمل کرنے کی اجتماعی صلاحیت پر ہے۔ہماری دنیا میں وسائل وافر ہیں، بے حسی اور کچھ نا کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہئے۔گوتریس نے کہا کہ کئی وجوہات کی بنا پر اس ملکوں کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے ان میں سے بڑی وجہ تنازعات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ پیدا ہونے والی خشک سالی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...