چھتیس گڑھ میں کون بنے گا وزیر اعلی؟ راہل گاندھی نے کیا اشارہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th December 2018, 1:49 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:15/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پی اور راجستھان میں سی ایم کا اعلان کرنے کے بعد چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی کے عہدے پر کانگریس میں پیچ پھنسا ہوا ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے پی اور راجستھان کی طرح آج بھی ٹویٹر پر چھتیس گڑھ کے تمام سی ایم دعویداروں کے ساتھ تصویر تو پوسٹ کر دی ہے لیکن وزیر اعلی کون ہوگا اس پر پارٹی نے ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔ پارٹی لیڈر پی ایل پنیا نے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ اتوار کو 12 بجے رائے پور میں پارٹی اراکین کی میٹنگ بلائی گئی ہے، اس میٹنگ میں وزیر اعلی کے نام پر آخری مہر لگے گی۔ پنیا نے بتایا کہ اس کے بعد 17 دسمبر کو رائے پور کے سائنس کالج کے گراؤنڈ میں سی ایم کا حلف برداری کی تقریب ہوگی ۔ راہل نے سی ایم عہدے کے دعویداروں کے ساتھ تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے ریڈ ہاف مین کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ اکیلے کھیل رہے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی حکمت عملی کیسی ہے ۔اس سے پہلے راہل گاندھی نے وزیر اعلی کے عہدے کے چار ممکنہ سے اپنے رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا ۔ اس میٹنگ میں ملکا ارجن کھڑگے، پارٹی کے چھتیس گڑھ معاملات کے انچارج پی ایل پونیا بھی شامل ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اور پرینکا واڈرا بھی اس میں موجود تھیں۔ چھتیس گڑھ کے لئے کانگریس صدر کی یہ تیسری دور کی بات چیت تھی۔ ریاست میں پارٹی نے 15 سال بعد دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار حاصل کیا ہے۔ کانگریس اعلی کمان پہلے ہی راجستھان کے وزیر اعلی کے طور پر اشوک گہلوت اور مدھیہ پردیش کے لئے کمل ناتھ کے نام پر منظوری دے چکا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...