نریندر مودی سے گجرات کے وزیر اعلی رہنے کے دوران نجی فضائی دورے کا حساب دینے کانگریس کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th October 2017, 11:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،18؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے آج کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کے وزیر اعلی رہنے کے دوران اپنے تمام نجی فضائی سفر کا حساب دینا چاہئے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی اور گجرات اسمبلی میں پارٹی قانون ساز پارٹی کے لیڈر ارجن موڑواڑیا نے یہاں ایک خصوصی پریس بریفنگ میں نامہ نگاروں سے کہاکہ مسٹر مودی نے سال 2003 سے 2007 کے دوران گجرات کے وزیر اعلی رہتے ہوئے 100 فضائی دورے کئے تھے اور یہ تمام دورے نجی طیاروں سے کئے گئے تھے جن میں چار بیرون ممالک کے دورے بھی شامل ہیں۔ ان دوروں پر کْل 16 کروڑ 56 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے۔مسٹر سنگھوی نے کہاکہ اطلاعات کے حق کے تحت مانگی گئی رپورٹ کے مطابق گجرات حکومت نے کہاکہ ان دوروں کا خرچ حکومت نے نہیں اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی کو ان دوروں پر وضاحت پیش کرنی چاہئے اور بتانا چاہئیکہ ان دوروں کا کیا مقصد تھا۔ بیرون ممالک کے چار دوروں میں چین، جنوبی کوریا، سوئزرلینڈ اور جاپان کیدورے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی جیسے آئینی عہدہ پر رہتے ہوئے مسٹر مودی نے یہ دورے ’تحفے‘ کے طور پر کئے ہیں۔ ضابطوں کے مطابق 500 روپئے سے زیادہ کا کوئی بھی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔