سفیر پر سبّ و شتم: واشنگٹن کا محمود عباس کو امن یا نفرت میں کسی ایک کے انتخاب کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2018, 11:27 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن20مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل میں امریکی سفیر کو سبّ و شتم کا نشانہ بنائے جانے کے بعد وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اس "اہانت آمیز" بیان کی شدّت سے مذمت کی ہے۔مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے ایلچی جیسن گرین بیلٹ کا کہنا ہے کہ "اب وقت آ گیا ہے کہ صدر عباس نفرت آمیز خطاب یا امن کے قیام اور اپنے عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کوششوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں"۔وہائٹ ہاؤس کا یہ تبصرہ فلسطینی صدر کے اس بیان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جس میں محمود عباس نے اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کو’کتے کی اولاد‘ بول دیا تھا۔عباس نے پیر کے روز رام اللہ میں فلسطینی قیادت کے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ "ٹرمپ انتظامیہ یہودی بستیوں کی آباد کاری کو قانونی سمجھتی ہے۔ ایک سے زیادہ امریکی عہدے دار اس بات کا برملا اظہار کر چکے ہیں جن میں یہاں تل ابیب میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین سرِفہرست ہے۔ فریڈمین نے کہا کہ وہ (اسرائیلی) اپنی ہی سرزمین پر تعمیرات کر رہے ہیں ۔ کتے کی اولاد ۔ وہ اپنی سرزمین پر بستیاں بنا رہے ہیں؟ وہ اور اس کا خاندان خود بستیوں کا آباد کار ہے اور وہ تل ابیب میں امریکی سفیر بھی ہے۔ ہم اس سے کس بات کے منتظر رہیں"۔عباس کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ فلسطینی قومی منصوبے کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ اس پلان پر عمل درامد اس وقت شروع ہوا جب بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا گیا اور امریکا نے اپنا سفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے کام کرنے والی ایجنسی اونروا کے لیے مختص فنڈنگ میں کٹوتی کر دی۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے چھ دسمبر 2017ء کو بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور اپنا سفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس اعلان نے فلسطینیوں اور عربوں کو چراغ پا کر دیا۔اس کے جواب میں فلسطینیوں نے امریکی ذمّے داران کے ساتھ تمام رابطے موقوف کر دیے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔