وہاٹس ایپ پر غلط خبر شیئر کی ،تو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2017, 11:02 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اب وہا ٹس ایپ پر غلط خبر شیئر کی تو جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے۔اتر پردیش پولیس نے سوشل میڈیا اور وہاٹس ایپ گروپوں پر گمراہ کن خبریں پھیلانے اور افواہوں پر لگام لگانے کے لیے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔وارانسی کے ڈی ایم اور ایس ایس پی نے ایک مشترکہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور وہاٹس ایپ پر گروپ چلانے والے ایڈمن ہوشیار رہیں، ان کے گروپ میں کسی بھی گمراہ کن، غلط حقائق سے بھری یا افواہ پھیلانے والی پوسٹ پائے جانے پر متعلقہ شخص کے ساتھ ہی گروپ ایڈمن پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔وارانسی کے ڈی ایم یوگیشور رام مشرا اور ایس ایس پی نتن تیواری کی طرف سے 19؍اپریل کو جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اظہار رائے کی آزادی انتہائی اہم ہے اور آزادی کے ساتھ ہی ذمہ داری بھی ضروری ہے۔عام طور پر سوشل میڈیا پر خبروں کے نام سے بنے گروپ اور دیگر نام سے بنے گروپ میں کبھی ایسے خبریں یا حقائق بھی شیئر کئے جا رہے ہیں، جن کی سچائی ثابت نہیں ہے، یہ میسج بغیر تصدیق کے براہ راست کٹ پیسٹ یا فارورڈ کردئیے جا رہے ہیں۔گروپ کے ایک رکن کی غلط بیانی، بغیر تصدیق کے خبریں جو افواہ یا سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے والے پوسٹ پر گروپ ایڈمن کو فوری طور اس کی تردید کر کے اس رکن کو گروپ سے ہٹانا چاہیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...