واٹس ایپ گروپ میں اب اجازت کے بغیر ایڈ نہ کیا جاسکے گا
نئی دہلی:12/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) واٹس ایپ کے یوزرس کو ہندوستان میں جلد بڑی راحت ملنے والی ہے. منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفرمیشن نے پیغام رساں اپلی کیشن واٹس ایپ سے ایک ایسا فیچر لانے کو کہا ہے، جس سے صارف کو کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل کرنے سے پہلے اس کی اجازت ضرور لی جائے۔ یعنی، صارف کو کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل کرنے سے پہلے اس کی اجازت لینی ہو گی۔ فی الحال کسی بھی واٹس ایپ صارف کو اس کی اجازت کے بغیر کسی گروپ میں شامل کیا جا سکتا تھا۔ حکومت نے یہ قدم ان شکایات کے بعد اٹھایا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ انہیں ان کی اجازت کے بغیر کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں ایڈکر دیا جاتا ہے۔ سرکاری ایجنسیاں یہ ساری شکایات منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفرمیشن کے نوٹس میں لایا ،اس کے بعد منسٹری نے اسے ایسا فیچر لانے کے لئے کہا ہے۔