داعش کی ویب سائٹ پر البغدادی کی اس تصویر کے پیچھے کیا کہانی ہے ؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd July 2018, 1:13 PM | عالمی خبریں |

دبئی 3جولائی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سوشل میڈیا پر داعش کے ارکان تنظیم کے ہفت روزہ جریدے کے سر ورق پر داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ تصویر میں البغدادی متعدد رقاصاؤں کے جھرمٹ میں نظر آ رہا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نوجوان ہیکروں نے داعش کے جریدے کی ویب سائٹ ہیک کرنے میں کامیابی حاصل کر لی اور داعش کے سربراہ البغدادی کی ایک تصویر جاری کر دی جس میں اس کے اطراف رقّاصائیں موجود ہیں۔

مذکورہ ہیکروں کے گروپ نے خود کو داعشگرام کا نام دیا ہے۔

البغدادی کی اس تصویر کے ساتھ ایک نوٹ بھی شامل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ داعش کا سربراہ تنظیم کی ٹیم کے 16 ویں فٹبال عالمی کپ میں کوالیفائی کرنے کی خوشی منا رہا ہے ۔

داعشگرام گروپ کے ارکان نے میل آن لائن ویب سائٹ کو بتایا کہ وہ اس جریدے کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے ہر شخص کا ڈیٹا ریکارڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ اْس کا تعاقب کیا جا سکے۔ہیکر گروپ کے مطابق داعش کے 120 گروپوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جن میں ہر گروپ تقریبا 150 ارکان پر مشتمل تھا۔ تنظیم پر اس سائبر حملے کے لیے درجنوں نجی اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

عراقی گروپ کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف اْس کی کارروائیاں جاری ہیں تا کہ تنظیم بوکھلاہٹ کا شکار ہو جائے۔

داعشگرام گروپ نے 12 ماہ قبل اپنی کارروائیاں شروع کی تھیں۔ اس دوران گروپ نے داعش تنظیم کے اکاؤنٹس کو ہیک کیا اور غلط معلومات پھیلائیں۔ اس اقدام کے سبب داعش سے ہمدردی رکھنے والے لوگ تنظیم کے حقیقی ارکان کے ساتھ معاملات سے انکار پر مجبور ہو گئے۔ لوگوں کو اندیشہ ہوا کہ یہ جعلی لوگ ہوں گے۔ اس پیش رفت نے داعش اور اس کے ارکان کی صفوں میں پریشانی پیدا کر دی اور تنظیم نے نئے ارکان کی تلاش اور بھرتی کا سلسلہ روک دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔