بھٹکل، مرڈیشور، منکی سمیت اترکنڑا ضلع کے 17پی ایس آئیز کا تبادلہ :مغربی زون آئی جی پی نمبالکر نے دیا آرڈر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th October 2017, 7:23 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:10/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل ،مرڈیشور ، منکی اور اترکنڑا ضلع کے 17پی ایس آئی کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ اپنے علاقے کے پی ایس آئیز کا تبادلہ کرتے ہوئےمغربی زون آئی جی پی ہیمنت نمبالکر نےحکم جاری کیا ہے۔

کاروار ساحلی دستہ کے بسوراج شانتپا کو بھٹکل شہری پولس تھانہ ،ایف ایم ایس پتور کے روی جی اے کو بھٹکل دیہی پولس تھانہ ،چک مگلورو ڈی سی آئی بی کے ناگوا پاٹل کو مرڈیشور پولس تھانہ ، بھٹکل شہری پولس تھانہ کے انپا موگیر کو اُڈپی ساحلی دستہ ، بھٹکل دیہی پولس تھانہ کے ایم وی چنداور کو کاروار ڈی سی آر بی ، منکی پولس تھانہ کے سنکد کے ایس کو منکی پولس تھانہ کرائم برانچ ، کاروار سی ای این پی ایس 1کے نوین سریش نائک کو کاروار شہری پولس تھانہ ، سی ای این پی ایس 2کے سنتوش کمار کو گوکرن پولس تھانہ ، بی سی آر بی کے نیتو گوڑے کو منکی پولس تھانہ ، چک مگلورو بسون ہلی پولس تھانہ کے مادیو ایم کو سرسی شہری پولس تھانہ ، چک مگلورو دیہی پولس تھانہ کے پروین کمار کو ڈانڈیلی شہری پولس تھانہ ، یلاپور کے شری دھر ایس آر کو کاروار کے سی ای این پی ایس کو، گوکرن کے گوند بی ایم کو سی ای این پی ایس کاروار2کو،ڈانڈیلی شہری پولس تھانہ کے کمار ہڈاکر کو ساحلی دستہ کاروار ،کاروار شہری پولس تھانہ کے امیش پاؤسکر کو سداپورپولس تھانہ ، سرسی شہری پولس تھانہ کے ستیپا ہکیری کو منڈگوڈ، منڈگوڈ کے ایل ایم نائک کو یلاپور پولس تھانہ تبادلہ کرتے ہوئے حکم جاری کیا گیا ہے۔

مغربی زون آئی جی پی ہیمنت نمبالکر نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جن پی ایس آئیز کو تبادلہ کیاگیا ہے وہ اپنے مقام سے فوری طورپر وداع ہوکر تبادلہ کے گئے مقام پر بغیر کسی دیری کے اپنے عہدوں کا چارج لیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...