خراب موسم اور کھلاڑیوں کی مصروفیت کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کا دورۂ پاکستان ملتوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th November 2017, 12:18 PM | اسپورٹس |

لاہور،7نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خراب موسم اور ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مصروفیت کے سبب ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔ لاہور گزشتہ ایک ہفتے سے اسموگ کی لپیٹ میں ہے۔ دھند نے کالی آندھی کی آمد ناممکن بنادی۔موسم کی بدلتی ہوئی صورتحال نے لاہور میں تین میچوں کے انعقاد کو مشکل بنادیا ہے۔ پی سی بی نے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کو لاہور میں اسٹینڈ بائی رکھا ہوا تھا لیکن پیر کی شب دورہ ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے نومبر میں دورے پر اتفاق کیا تھا لیکن اسموگ اور دیگر وجوہات کے سبب دونوں بورڈ سیریز کیلئے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں تھے تاہم پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن تک سیریز کا انعقاد ممکن نہ تھا جس کا اختتام مارچ 2018 میں ہو گا۔ویسٹ انڈین نومبر کے آخر میں بھی آسکتی تھی لیکن پی سی بی اس طرح کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا تھا کیونکہ اسموگ کی وجہ سے ان کنڈیشنز میں آئی سی سی میچ ریفری میچز کے انعقاد کی اجازت نہیں دیتے اور محکمہ موسمیات نے بھی واضح نہیں کیا کہ آخر اسموگ کب تک جاری رہے گی لہٰذا باہمی مشاورت اور رضامندی سے فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال سیریز کو ملتوی کردیا جائے اور اسے آئندہ سال قبل از وقت منعقد کرانے کی کوشش کی جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ پاکستانی سیکورٹی کی صورتحال کے سلسلے میں آئی سی سی اور اپنی پلیئرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پی سی بی کو بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم نومبر کے آخری ہفتے میں لاہور آئے گی۔ تاہم اس بارے میں تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

اتوار کو نجم سیٹھی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ویسٹ انڈین بورڈ سے سیریز کے سارے معاملات طے پاچکے ہیں صرف تاریخوں کو طے کیا جارہا ہے۔ جلد سیریز کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا۔ اس بارے میں ابہام کو ختم کرکے میڈیا کو جلد بتائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور کا موسم سیریز کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ پنجاب بھر میں شدید اسموگ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا تھا۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے سخت شیڈول اور رواں ماہ دورہ نیوزی لینڈ کے سبب پاکستان آمد پر پہلے ہی سوالیہ نشان لگا ہوا تھا لیکن حال ہی میں پنجاب بھر میں شدید اسموگ کے سبب پی سی بی کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم کی آمد کی صورت میں میچز کا انعقاد بھی ممکن ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہیجس کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے تاہم ویسٹ انڈین بورڈ الگ ٹی 20 ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند تھا لیکن سیریز ملتوی کردی گئی۔اب ویسٹ انڈین بورڈ چاہتا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھی 2018 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے یا پھر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ملک میں ہونے والی مجوزہ سیریز کا منافع برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...