جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ویسٹ انڈیز سہ رخی سیریز کے فائنل میں

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 26th June 2016, 12:04 PM | اسپورٹس |

برجٹان، 25جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ڈیرن براؤ کے کیریئر کی تیسری سنچری اور شینن گیبریل کی شاندار بولنگ سے ویسٹ انڈیز نے سہ رخی ون ڈے کرکٹ سیریز میں کل رات یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف کرو یا مرو والے میچ میں جنوبی افریقہ کو 100رنز سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا جہاں اس کا سامنا آسٹریلیا سے ہوگا۔براوو نے 102رنز بنائے جس کے لئے انہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ان کے علاوہ کیرون پولارڈ نے 62، کپتان جیسن ہولڈر نے 40اور کالریس بریتھویٹ نے ناٹ آؤٹ 33رنز بنائے جس سے ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد 49.5اوور میں 285رنز بنائے۔اپنا دوسرا ون ڈے کھیل رہے جبرائیل نے اس کے بعد جنوبی افریقہ کے ٹاپ آرڈر کو منہدم کر دیا۔انہوں نے چار گیند کے اندر کوٹن ڈکاک، فاف ڈپلیسس اور کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کے وکٹ لئے۔جنوبی افریقہ اس سے نہیں نکل پایا اور مورنے مورکل(ناٹ آؤٹ 32)اور عمران طاہر(29)کے درمیان آخری وکٹ کیلئے 51رنز کی شراکت داری کے باوجود اس کی پوری ٹیم 46اوور میں 186رنز پر ڈھیر ہو گئی۔جبرائیل نے پانچ اوور میں 17رن دے کر تین وکٹ لئے،بعد میں اسپنر سنیل نارائن نے اپنی انگلیوں کا جادو دکھایا اور دس اوور میں 28رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔براوو نے میچ کے بعد کہا کہ میں اس سیریز میں اچھی شروعات کر رہا تھا لیکن اسے بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کر پا رہا تھا،میں نے کل نیٹس پر اضافی پریکٹس کی اور پولی،پولارڈ کے تعاون سے چیزیں دوستانہ رہی۔
ویسٹ انڈیز کے لیے فائنل سے پہلے اگرچہ جبرائیل کی فٹنس تشویش کا موضوع ہے۔ان کے دائیں پاؤں میں چوٹ لگ گئی ہے۔انہوں نے اپنے پانچ اوور میں جنوبی افریقہ کے ٹاپ آرڈر کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔انہیں ہاشم آملہ(16)کا وکٹ بھی مل جاتا لیکن وکٹ کیپر دنیش رام دین نے انہیں زندگی دے دی۔تیز گیند باز کینگسو ربادا نے اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر کو بھی جھنجھوڑ کر اس کا اسکور چار وکٹ پر 21رنز کر دیا تھا لیکن براوو کی سنچری ٹیم کے لئے اہم ثابت ہوا۔انہوں نے اپنی 102رنز کی اننگز کے لئے 103گیندیں کھیلی اور 12چوکے اور چار چھکے لگائے۔انہوں نے پولارڈ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 156رنز کی شراکت کی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا اور کرس مورس نے3-3وکٹ لئے۔مورنے مورکل مہنگی ثابت ہوئے۔انہوں نے نو اوور میں 68رنز لٹائے۔اس کے بعد جنوبی افریقہ نے اپنے 6 وکٹ پر 65رن پر گنوا دئے تھے،ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں میں صرف فرحان بہارالدین(35)ہی کچھ دیر ٹک پائے۔وائینے پرنیل نے بھی 28رنز بنائے جس سے ہار کا فرق کچھ کم ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...