مغربی بنگال: بی جے پی کی رتھ یاترا سے پہلے امت شاہ کے پوسٹر پھاڑے گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 9:21 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ ،06؍ دسمبر (ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں بی جے پی کی رتھ یاترا کو امت شاہ کی جانب سے ہری جھنڈی دکھائے جانے سے پہلے پارٹی کے پوسٹر بینر کچھ شرارتی عناصر کی جانب سے پھاڑ ے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ یہ دعوی بی جے پی کی ریاستی یونٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔پارٹی کا کہنا ہے کہ پوسٹر بینر پھاڑ ے جانے کا واقعہ کوچ بہار میں ہوا ہے۔ رتھ یاترا کے لئے کوچ بہار کو ماتھابھانگا اور دنہاٹا کو جوڑنے والے ہائی وے پر کئی جگہ بی جے پی کی جانب سے استقبال کے لیے دروازے بنائے گئے۔بدھ کی صبح بی جے پی کارکنوں نے گھگھماری پر ایسے ہی ایک دروازے کوٹوٹا پایا۔امت شاہ کی تصویر والا ایک فلیکس بورڈ بھی پھٹا ہوا پایا گیا۔بی جے پی کے ایک مقامی کارکن چین داس نے بتایاکہ گزشتہ رات کچھ شرارتی عناصر نے ہمارے پوسٹروں کو پھاڑا ہمیں شک ہے کہ یہ کارنامہ ٹی ایم سی کے غنڈوں کاہے۔اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں ایسی حرکتوں سے ڈرا سکتے ہیں تو ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم امت شاہ جی کی رتھ یاترا میں بڑی تعداد میں حصہ لیں گے۔کوچ بہار میں امت شاہ کی رتھ یاترا سے کچھ گھنٹے پہلے پارٹی کے بنگال معاملات کے انچارج کیلاش وجے ورگی نے بتایا کہ ابھی تک اس پروگرام کے لئے ممتا بنرجی کے انتظامیہ سے ضروری اجازت نہیں ملی ہے۔وجے ورگی کے مطابق ریاست کے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کو کئی بار لکھنے کے باوجود ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔بی جے پی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے اس معاملے میں مداخلت کی فریاد کی ہے۔بی جے پی کی منصوبہ بندی کے مطابق امت شاہ ریاست میں تین مختلف رتھوں کو روانہ کریں گے جو ریاست کے تمام 42 لوک سبھا حلقوں سے گزریں گے۔شاہ پہلے دور کی شروعات شمالی بنگال کے کوچ بہار سے 7 دسمبر کو کریں گے۔دوسرا دور 9 دسمبر کو جنوبی 24 پرگنہ کے ساگر سے شروع ہوگا۔اسی طرح تیسرے راؤنڈ کی شروعات 14 دسمبر کو بیربھوم کے تاراپیٹھ سے ہوگی۔ایک ماہ تک چلنے والی اس یاترامیں بی جے پی کے کئی اسٹار اسپیکر حصہ لیں گے۔اس دوران آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور تریپورہ کے وزیر اعلی بپلب دیو بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ تینوں رتھ یاترا کا اختتام کولکاتہ میں جنوری میں ہوگا۔پارٹی کو امید ہے کہ اختتام پر وزیر اعظم نریندر مودی ریلی سے خطاب کر سکتے ہیں۔بی جے پی کے بنگال صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ ہماری رتھ یاترا بہت کامیاب ہوگی کیونکہ ٹی ایم سی خود ہی اس کی وجہ ہے۔انہوں نے اسے کامیاب بنانے کا عزم کیا ہے۔ان کی مسلسل رکاوٹیں ڈالنے سے لوگ ہماری ریلی کو لے کر زیادہ حوصلہ افزائی ہیں۔کچھ بھی ہو ہم اپنے یااترا کا آغاز کریں گے اور اسے طے شدہ پروگرام کے مطابق انجام تک پہنچائیں گے۔وہیں ٹی ایم سی لیڈر مدن مترا نے بی جے پی کے پروگرام کو پارٹی کی الوداعی یاتراقرار دیا۔مترا نے کہاکہ یقینی طور پر یہ صدی کا سب سے بڑا فلاپ شو ثابت ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...