بھاجپا لیڈر کی گھناؤنی سازش بے نقاب ، اپنی بیٹی کے اغوا کی سازش خودرچی، پھر ترنمول کانگریس پر لگایا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 12:49 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 18 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں ایک مقامی بی جے پی لیڈرسوپربھات بٹوال کو اپنی بیٹی کے اغوا کے سلسلے میں اتوار کو گرفتار کیا گیا۔اس کیس میں دو دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے

۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بی جے پی لیڈرسوپربھات بٹوال کی بیٹی کو جمعرات کو بندوق کے نوک پر اغوا کر لیا گیا تھا، اسے شمالی دیناجپور ضلع سے ’بازیاب‘ کرایا گیا۔ افسر نے بتایا کہ اتر دیناجپور پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ مہم میں بیربھوم کی ایک پولیس ٹیم نے 22 سال کی لڑکی کو اتوار کی صبح دال کولا ریلوے اسٹیشن علاقے سے برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈرسوپربھات بٹوال اور ان کے دو ساتھیوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ابتدائی تحقیقات میں اشارہ ملا تھا کہ اغوا میں اس کا بھی ’رول ‘ہے۔

بیربھوم ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شیام سنگھ نے بتایا کہ ہم نے آج صبح دال کولا سے لڑکی کو چھڑایا ہے ، وہ ٹھیک ہے اور ہم یہ پتہ لگانے کے لئے اس سے بات کر رہے ہیں کہ اصل میں ہوا کیا تھا۔ ہم نے لڑکی کے والد کو بھی گرفتار کر لیا ہے، کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ اس نے اغوا میں اہم ’کردار‘ ادا کیا ہے۔اغوا کے پس پردہ حقائق کے بارے میں پوچھنے پر سنگھ نے کہا کہ اس کے دو پہلو ہیں۔ ایک تو خاندانی مسئلہ ہے اور دوسرا یہ بھی ہے کہ سیاسی مفادات بھی اس سے وابستہ تھا ۔ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ہم تینوں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ ضلع پولیس کے ایک ذرائع نے بتایا کہ تقریبا پانچ ماہ پہلے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے سو پربھات بٹوال کو ہفتہ کی رات حراست میں لیا گیا تھا۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس کو ان کی بیٹی کے ٹھکانے کے بارے میں پتہ چلا۔ترنمول کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے بٹوال سی پی ایم کی ضلع کمیٹی کا رکن تھا۔ اس کی بیٹی کے اغوا کے بعد لابھ پور میں صورتحال کشیدہ بن گئی تھی۔ مظاہرین نے تین دن سے سوری۔کٹوا روڈ جام کر رکھا تھا۔ ہفتہ کو ایک مشتعل ہجوم نے ترنمول کانگریس کے مقامی ممبر اسمبلی منیرالاسلام کی گاڑی پر حملہ کیا جس کی وجہ سے انہیں مقامی پولیس تھانے میں پناہ لینی پڑی۔ پولیس کو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ بی جے پی کی ضلعی قیادت نے الزام لگایا تھا کہ اس اغوا کے پیچھے’ترنمول کانگریس کے حمایت یافتہ غنڈوں کا ہاتھ ‘ ہے ۔لیکن بعدازاں حقیقت کا پردہ فاش ہوگیا کہ بی جے پی لیڈرسوپربھات بٹوال خود اپنی بیٹی کے اغوا میں اہم رول ادا کررہا تھا ۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...