دیوبند میں منایا جارہا ہے’’شریعت ہمارا اعزاز ہے‘‘ ہفتہ؛ اسلامک اکیڈمی کے ڈائرکٹر نے کی سراہنا؛ کہا ، پوری امت کی طرف سے فرض کفایہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st February 2018, 9:40 PM | ملکی خبریں |

دیوبند21/فروری (ایس او نیوز/پریس ریلیز) دفاع شریعت کے لئے معہد عائشہ صدیقہ قاسم العلوم للبنات دیوبند کی انتظامیہ اور فاضلات کی جانب سے ہفتہ ’’شریعت ہمارا اعزاز ہے ‘‘ پوری امت کی جانب سے فرض کفایہ ہے ،اور ملت کی خواتین میں شریعت کے حوالے سے بیداری لانے کی ایک عظیم کوشش ہے کیونکہ پچھلے کئی سالوں سے تحفظ حقوق نسواں کے نام پر خواتین کو گمراہ کرنے کی ناپاک سازش رچی جارہی ہے ایسے میں دیوبند کی تاریخی سرزمین سے قدیم ترین نسواں ادارہ معہد عائشہ کی انتظامیہ کا یہ قدم تاریخ کے صفحات پر سنہرے لفظوں میں درج کیا جائے گا یہ بات دیوبند اسلامک اکیڈمی کے ڈائریکٹر مہدی حسن عینی قاسمی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عرصے سے سوشل میڈیا اور الکٹرانک وپرنٹ میڈیا پر روشن خیال طبقے کی جانب سے طلاق ،نکاح،تعدد ازدواج ،حلالہ اور ان جیسے دیگر عائلی مسائل کو نشانہ بناکر امت کو شش وپنج میں مبتلا کیا جارہا ہے اور اس میں ہماری کچھ بہنیں بھی ذریعہ بن رہی ہیں ۔ایسے میں ضروری تھا کہ دینی علوم کی ماہر خواتین اور عصری تعلیم یافتہ خواتین کی جانب سے تفہیم شریعت کے لئے ایک ملک گیر مہم چھیڑی جائے جس میں ان تمام اعتراضات کا مسکت جواب دیا جائے جو ناواقفیت کی بنیاد پر ہمارے طبقہ کی کچھ خواتین کے اذہان میں بیٹھ گئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ تفہیم شریعت اور عائلی مسائل کی سیر حاصل وضاحت معلمات اور عالمات کے قلم سے ہو۔گذشتہ کل سے شروع ہفتہ ’’شریعت ہمارا اعزاز ہے‘‘نے اخبارات اور نیوز پورٹلس کے ذریعہ ملت اسلامیہ ہند کے ایک بڑے طبقے تک شریعت کے عائلی مسائل کی تفہیم پر مشتمل خاصہ مواد پہنچایا ہے ۔

مہدی حسن عینی نے معہد عائشہ کی انتظامیہ ،فاضلات اور طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے اس قدم کو قابل ستائش اور قابل تقلید گردانا ہے ۔انہوں نے دیوبند کی دیگر تنظیموں کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ دیوبند کی تاریخی سرزمین سے اس طرح کی مہم میں نا صرف حصہ بنیں بلکہ اس میں بھرپور تعاون بھی کریں اور دیوبند محلوں کے میں اس عنوان پر خواتین میں چھوٹے چھوٹے پروگرام بھی کریں۔ساتھ ہی پمفلیٹ اور ہینڈ بل کے ذریعہ تفہیم شریعت کے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔مہدی حسن عینی قاسمی نے بتایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ داران بھی اس وقت خواتین ونگ کے ذریعہ پورے ملک میں تفہیم شریعت کی مہم چلارہے ہیں یقینی طور پر معہد عائشہ کی جانب سے یہ مہم بورڈ کی مہم کے لئے اکسیر کا کام کرے گی ۔انہو ں نے سوشل میڈیا کے استعمال کرنے والے احباب سے اپیل کی کہ اس ہفتے میں ’’شریعت ہمارا اعزاز ہے ‘‘کہ عنوان سے جتنے بھی مضامین اور مواد سامنے آئے ان سب کو اپنے اپنے حلقوں تک پہنچائیں ساتھ ہی شریعت ہمارا اعزاز ہے کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کریں ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...