بھنگ کے نشے سے ہلاکت کا خطرہ تین گنا زیادہ;دنیا کے کئی ملکوں میں بھنگ کا نشہ کرنے کو جرم نہیں سمجھا جاتا;ایک زمانے میں بھنگ کو دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا

Source: S.O. News Service | Published on 16th August 2017, 9:11 PM | عالمی خبریں |

لندن،16اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بھنگ کا نشہ کرنے والوں میں، ہائی بلڈ پریشر سے ہلاک ہونے کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہوتا ہے جنہوں نے یہ نشہ کبھی نہ کیا ہو۔حال ہی شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بھنگ پینے والوں میں ہائی بلڈ پریشر سے ہلاک ہونے کے خطرے میں ہر سال مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔سائنس دانوں نے بھنگ کے انسانی صحت پر اثرات پر تحقیق کے سلسلے میں لگ بھگ 1200 افراد کا مطالعہ کیا جن کا تعلق امریکہ اور کئی دوسرے ملکوں سے تھا۔کئی امریکی ریاستوں نے بھنگ کے استعمال کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور کئی دوسری ریاستیں اسے قانونی حیثیت دینے پر غور کر رہی ہیں۔
امریکی ریاست جارجیا کی جارجیا سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ صحت عامہ کی باربرا ینکی نے، جو اس تحقیق کی قیادت کرنے والوں میں شامل تھیں، کہا ہے کہ اعتدال کے ساتھ بھنگ کے استعمال کی حمایت غالباً اس دعوؤں کے پیش نظر کی جاتی ہے کہ اس کا استعمال فائدہ مند ہے اور بھنگ سے صحت کو نقصان نہیں پہنچتا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ طے کرنا ضروری ہے کہ آیا بھنگ کے فوائد، صحت اور سماجی خطرات کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ اگر بھنگ کے استعمال کا جائزہ دل کی بیماریوں اور ہلاکتوں کے تناظر میں کیا جائے تو پھر طبی شعبے اور پالیسی سازوں کے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو اہمیت دیں۔
دل کے امراض سے بچاؤ کے ایک یورپی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس سائنسی مطالعے میں 1213 افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 20 سال سے زیادہ تھیں۔ یہ وہ افراد تھے جو 2005 اور 2006 کے دوران قومی صحت اور غذائیت سے متعلق ایک طویل تحقیق میں شامل رہے تھے اور ان سے یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ آیا انہوں نے کبھی بھنگ کا استعمال کیا ہے یا نہیں۔ینکی کا کہنا ہے کہ اس مطالعے سے بھنگ کے متعلق حاصل ہونے والے اعداد و شمار کو 2011 میں صحت کے قومی ادارے کے تمباکو نوشی، جنس، عمر اور نسل سے متعلق معلومات کے ساتھ شامل کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق بھنگ کے عادی افراد نے یہ نشہ تقریباً ساڑھے گیارہ سال کیا تھا۔نتائج سے یہ ظاہر ہوا کہ بھنگ پینے والوں میں ہائی بلڈ پریشر سے ہلاک ہونے کا خطرہ یہ نشہ نہ کرنے والوں کے مقابلے میں تقریباً ساڑھے تین گنا زیادہ تھا۔ اور اس کا استعمال جاری رکھنے سے ہر سال ایک گنا مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔تاہم بھنگ کے استعمال کا دل کے حملے، دل کی بیماریوں اور اسٹروک سے ہلاک ہونے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔
ینکی کا کہنا ہے کہ بھنگ کے استعمال پر تحقیق سے متعلق کچھ حد بندیاں بھی ہیں جن میں ایک یہ بھی ہے کہ تحقیق کاروں کے پاس یہ معلومات نہیں تھیں کہ آیا پہلی بار بھنگ پینے کے بعد انہوں نے اس نشے کا استعمال مسلسل جاری رکھا تھا۔لیکن ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج نے اس سے منسلک خطرات کو اجاگر کر دیا ہے کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ بھنگ شریانوں کے نظام پر اثر انداز ہوتی ہے۔بھنگ پینے سے اعصابی نظام کی فعالیت بڑھ جاتی ہے، جس سے دل کی دھڑکنوں میں اضافہ ہوتا ہے، خون کا دباؤ بڑھتا ہے اور جسم کے لیے آکسیجن کی طلب بڑھ جاتی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...