غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو جلد ملک بدرکیا جائے گا: ڈاکٹر جی پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th August 2018, 9:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍اگست(ایس او نیوز) نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ شہر بنگلور سمیت ریاست میں کہیں بھی اگر بیرون ملک کے باشندے ویزاکی میعاد ختم ہوجانے کے بعد بھی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں تو ان کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یووانیکا میں محکمۂ سماجی بہبود کی جانب سے ویلفیر سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ گزشتہ ہفتے شہر میں بغیر دستاویزات کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے 107 غیر ملکی باشندوں کی نشاندہی کرکے انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کے پاس اطلاع تھی کہ شہر میں 100 سے زائد افریقی باشندے غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ، ان کے پاس جائز ویزا بھی نہیں ہے، ان کی نشاندہی کرکے فوراً انہیں ان کے ملک لوٹا دیاجائے گا۔

ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ جب تک غیر ملکی باشندوں کے پاس دستاویزات ہیں ان کے ریاست میں قیام پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ریاست کی کانگریس جنتادل (ایس) مخلوط حکومت پر بی جے پی کی نکتہ چینی اور ایچ ڈی ریونا کو کرناٹک کے سوپرسی ایم قرار دئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ بی جے پی اس طرح کا بیان مایوسی کے عالم میں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار سے محرومی کا صدمہ بی جے پی کو پاگل بنادیا ہے، اسی لئے مخلوط حکومت کے خلاف بیہودہ الزام تراشیوں پر اتر آئی ہے۔ ریاست میں کمار سوامی کی قیادت والی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے نئی نئی اسکیموں کو متعارف کروانے کے ذریعے بہتر انتظامیہ فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ حکومت کے یہ تمام منصوبے بی جے پی کو ہضم نہیں ہوپارہے ہیں۔

ریاست میں ٹرانسپورٹ ہڑتال کو ناکام قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ ہڑتال میں شامل انجمنوں کے اگر جائز مطالبات ہیں تو وہ حکومت سے بات چیت کریں ، راست طور پر احتجاج کی روش اختیار نہ کریں۔ ریاستی کابینہ میں ردوبدل کے متعلق ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ میڈیا کو اطلاع دئے بغیر کوئی ردوبدل نہیں کی جائے گی، اسی لئے زیادہ تجسس کی ضرورت نہیں ہے۔

اس موقع پر محکمے کی ویلفیر یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ محکمۂ سماجی بہبود کی طرف سے مظلوم طبقوں کی مدد کے لئے اور کرپشن پر روک لگانے کے مقصد سے 24گھنٹے کام کرنے والا انفارمیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمے کی طرف سے فراہم کی جانے والی مختلف سہولتوں کی جانکاری کے ساتھ ان سہولتوں کی فراہمی میں جو خامیاں ہیں ان کی نشاندہی کا موقع بھی اس ہیلپ لائن کے ذریعے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمے کے ہاسٹلوں اور اقامتی اسکولوں میں مناسب سہولتوں کی کمی کی شکایت عام ہے اس طرح کی شکایتوں کو اگر ہیلپ لائن کے ذریعے سامنے لایا گیا تو ان پر فوری کارروائی کی جائے گی اور ساتھ ہی یہ بھی کوشش کی جائے گی کہ دوبارہ ایسی شکایت کا موقع نہ ملے۔

نائب وزیراعلیٰ نے بتایاکہ تعلقہ اور ضلع سطحوں پر بھی اس طرح کے ہیلپ لائن جلد ہی قائم کی جائیں گی۔ ریاستی بجٹ میں دلت طبقوں کی فلاح وبہبود کے لئے وافر فنڈز کی فراہمی کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ ان طبقات کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے مقصد سے یہ قدم اٹھائے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر برائے سماجی بہبود پریانک کھرگے نے بتایا کہ محکمے کے تحت 2500ہاسٹل اور اقامتی اسکول چل رہے ہیں۔ یہاں پر مقیم طلبا کے لئے بائیو میٹرک حاضری کا نظام رائج کیا گیا ہے۔ اس موقع پر میئر سمپت راج ، محکمے کے پرنسپل سکریٹری لکشمی نارائن اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...