ہماری توجہ آسٹریلیا کی ٹیم پر نہیں ہے، یہی ہماری ٹیم کی سب سے بڑی مضبوطی ہے:کوہلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2017, 12:16 PM | اسپورٹس |

پونے ؍نئی دہلی،22فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ ٹیم پونے میں آسٹریلیا کے ساتھ 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے پہلے ٹیسٹ کے لئے پریکٹس میں لگی ہوئی ہے۔ٹیم کے پریکٹس سیشن میں کوچ انیل کمبلے اور کوہلی کھلاڑیوں سے قریب سے بات کرتے دیکھے گئے۔آسٹریلیا کے خلاف23فروری سے شروع ہو رہی ہے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز وراٹ کے لئے بہت مواقع لے کر آ رہی ہے۔پچھلی چارمسلسل سیریز میں چار ڈبل سنچری کے ساتھ زبردست فارم میں چل رہے وراٹ اب ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑسکتے ہیں۔کوہلی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے پہلے ٹیم انڈیاپونے میں پریکٹس پرپوری توجہ دے رہی ہے،ہماری توجہ آسٹریلیا کی ٹیم پر نہیں ہے اور یہی ہماری ٹیم کی سب سے بڑی مضبوطی ہے۔کوہلی نے کہاکہ ہر ایک میچ چیلنج ہے، ہر سیریز چیلنجوں سے بھری ہے،ہر ٹیم کی کچھ خصوصیات ہے اور تمام دوسری ٹیمیں مضبوط ہیں۔کپتانی ٹیم پر انحصار کرتی ہے، کپتان کی کامیابی ٹیم کی کارکردگی سے طے ہوتی ہے۔کوہلی نے کہا کہ میں ہرسیریز کے بعد خود کو جج نہیں کرتا ہوں، میری ترجیح اور مقصد اپنے ملک کے لیے کھیلنا اور جیتنا ہے ۔22سال کی عمر میں مجھ میں35سال کے تجربہ کار کھلاڑی کو ڈھونڈا جاتا تھا۔اس موقع پر وراٹ کوہلی نے آسٹریلوی فاسٹ گیندباز مچل سٹارک کی بھی تعریف کی۔ کوہلی نے کہا سٹارک عالمی بولر ہیں، ان کی بولنگ شاندار ہے،وہ اپنے کھیل کو بہتر سطح پر لے آئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے سابق کپتان ا سٹیو وا نے بھی مچل سٹارک کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے کہاتھاکہ اس وقت اسٹارک دنیا کے نمبر ون بالر ہیں۔انہیں اگرٹیم میں کسی ایک بالر کو منتخب کرنے کو کہا جائے تو وہ یقینی طور پرا سٹارک کومنتخب کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...