ہم مسلمان تھے مسلمان ہیں اور مسلمان رہیں گے : ہندو بننے والے خاندان کی خواتین کا بیان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th October 2018, 11:42 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

باغپت،8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)  اترپردیش کے باغپت ضلع میں ایک خاندان کے 13؍ افراد کے ہندو مذہب اختیار کرلئے جانے کی خبر کے پھیلنے سے مسلمانوں شدید غم پایا رہا ہے ۔ مسلمان سے ہندو بنے افراد کا دعوی ہے کہ ان کے اہل خانہ میں سے ایک نوجوان کا قتل ہوگیا تھا ۔ہم مسلمان تھے اسلئے پولیس او رحکومت ہماری مدد کرنے سے کاہلی کررہی تھی ۔ لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ قاتلوں کو سزا لوانے کیلئے ہندو مذہب اختیار کرلیں ۔

اسلئے انہوں نے مسلم مذہب کو ترک کر کے ہندو مذہب کو اپنا لیا ہے ۔ اور اس خاندان کے ۱۳؍ افراد نے ہندو مذہب اپنالیا ہے ۔لیکن ان کے گھر کی بعض خواتین نے مذہب تبدیل کرنے سے انکار کردیا ۔ ان خواتین نے کہا کہ ان شوہر چاہے جو مذہب اختیار کرلیں ، جو دھرم اپنا نا چاہے اپنالیں ، لیکن ہم مسلمان تھے اور ہیں او رمرے دم تک رہیں گے ۔ ایک خاتون نے اپنے شوہر کے تبدیلی مذہب کرنے پر اس قدر ناراض ہے کہ وہ اسے چھوڑ کر اپنے مائیکہ چلی گئیں ۔

ذرائع کے مطابق نوشاد جس نے ہندو مذہب میں داخلہ کے بعد اپنا نام نریندر رکھ لیا ہے اس کی بیوی رقیہ کہتی ہیں کہ ان کے شوہر جھو ٹ بول رہے ہیں کہ میں بھی ہندو بن گئی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلمان تھی اور مرے دم تک مسلمان رہوں گی ۔ رقیہ نے اپنے شوہر سے کہا کہ آپ کو جو بننا ہے بنو مجھے اپنے ہی مذہب میں رہنا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...