ہم بے قصور تھے، مگر وہ ہماری زبان سمجھنے سے قاصر تھے، ایرانی حراست سے رہا ہونے کے بعد ماہی گیروں کا بھٹکل میں والہانہ استقبال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st January 2019, 11:44 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل21؍جنوری (ایس او نیوز) دبئی سمندر میں ماہی گیر ی کے دوران ایرانی پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد واپس لوٹنے والے کمٹہ اور بھٹکل کے ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ان کے لئے سب سے بڑا مسئلہ زبان کا تھا۔ ایرانی افسران ان کی زبان سمجھ نہیں پا رہے تھے ۔ اور ایرانی سمندری سرحد پار نہ کرنے کا یقین دلانے کے باوجود وہ لوگ مان نہیں رہے تھے۔

کمٹہ تعلقہ کے ونّلّی کے رہنے والے اجمل شمالی اور دیگر چھ ماہی گیر نوجوان ایرانی قید سے رہائی کے بعد دبئی ہوتے ہوئے  جمعہ کے دن اپنے وطن واپس لوٹے  تھے، جبکہ آج پیر کو بھٹکل تعلقہ کے سات ماہی گیر خیر و عافیت کے ساتھ بھٹکل پہنچے، جس میں پانچ کا تعلق جامعہ آباد سے اور دو کا تعلق مرڈیشور سے ہے۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے رہا ہوکر بھٹکل پہنچنے والے  ماہی گیروں  نے بتایا کہ دبئی سے تعلق رکھنے والے شخص کی ملکیت والی ماہی گیر کشتی پر ہم لوگ سمندر میں مچھلیوں کے شکار پر نکلے تھے۔ لیکن ایرانی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد جیل اور کشتی میں قید رہتے ہوئے ہمیں قریب چھ  مہینے تک اس جرم کی سزا بھگتنی پڑی جو ہم نے کیا ہی نہیں تھا۔کیونکہ دبئی سے نکلنے کے بعد ہم سمندر میں ایرانی سرحد سے 3 ناٹیکل میل دوری پر ماہی گیری کررہے تھے۔لیکن سرحد پار کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر ہمیں پکڑ لیا گیا۔ ہماری کشتی کو قبضے میں لیتے ہوئے ہمارے سر پر پستول تان دی گئی۔وہ انتہائی خوفناک لمحے تھے۔ بعد میں ہمیں ایران کے کِش جزیرے پر  قید میں رکھا گیا۔ ‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ گھروالوں کو بھی فوری طور پر ہم اس واقعے کی اطلاع دینے کے قابل نہیں تھے کیونکہ ہمارے موبائل فون چھین لیے گئے تھے۔ لیکن دو ایک افراد نے کسی طرح اپنے موبائل فون چھپا کر رکھ لیے تھے اس لئے بعد میں ہم نے چوری چھپے اس کا استعمال کرتے ہوئے ہماری گرفتاری کی اطلاع گھر والوں کو دی۔

ایک اور ماہی گیر نے بتایا کہ ہم لوگ رات کے وقت  سمندر میں ماہی گیری کے لئے نکلے تھے، لیکن صبح طلوع ہونے سے پہلے ہمیں گرفتار کرلیا گیاتھا۔جیل میں کھانے پینے کے لئے ہمیں کافی دقت کا سامنا کرناپڑا۔ فی الحال قید سے رہائی کے بعد گھرواپس پہنچنے والے تمام ماہی گیروں کے اہل خانہ نے  راحت اور اطمینان کی سانس لی ہے۔

بھٹکل میں پرتپاک استقبال:  جمعہ کو چھ ماہی گیروں پر مشتمل ایک گروپ بھٹکل پہنچا تھا جس میں چھ کا تعلق کمٹہ اور ایک کا تعلق بھٹکل سے تھا،  ان کا بھٹکل شمس الدین سرکل پر  بھٹکل کے عوام نے پرتپاک استقبال کیا تھا اور پھولوں کی مالائیں پہناتے ہوئے اُنہیں مٹھائیاں  پیش کی تھی، اسی طرح آج پیر کو  بھی جیسے ہی  سات ماہی گیروں پر مشتمل دوسرا قافلہ دبئی سے مینگلور ائرپورٹ ہوتے ہوئے بھٹکل پہنچا۔ جامعہ آباد میں مرکزی جماعت المسلمین تینگنگونڈی کی جانب سے  پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔  آج دبئی سے بھٹکل پہنچنے والوں کے نام اس طرح ہیں:  عثمان بومبیکر، شریف باپو صاحب، عتیق گھارو، نعیم بھنڈی، ابراہیم مُلا، جعفر تڈلیکر اور عبداللہ ڈانگی۔

اس سے قبل جو چھ ماہی گیر  واپس   آئے تھے، اُن کے نام اس طرح ہیں: کمٹہ سے تعلق رکھنے والے  یعقوب شمالی، اجمل شمالی، عنایت شمالی، الیاس امباڈی، قاسم اگرکون اور بھٹکل کے خلیل پانی بُڈو۔

یاد رہے کہ دبئی سے ماہی گیری کےدوران ضلع اُترکنڑا کے 18 ماہی گیروں کو ایران سرحد کوعبور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے  ایران نیوی نے گرفتار کرلیا  تھا، قریب چھ ماہ بعد یعنی 8/جنوری کو ان کی رہائی عمل میں آئی تھی، اگلے روز یعنی 9 جنوری کو سبھی ماہی گیر دبئی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...