ہم نہیں چاہتے اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی۔بی ایس پی اتحاد ہارے: ویرپا موئلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th March 2019, 11:56 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 14 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سینئر لیڈر ایم ویرپا موئلی نے جمعرات کو کہا کہ ان کی پارٹی نہیں چاہتی کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد انتخابات ہارے اور وہ کچھ حصوں میں اتحاد کے ساتھ تال میل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اتر پردیش میں اپنے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جب ایس پی۔بی ایس پی نے اس کے صرف دو سیٹوں کی پیشکش کی۔انتخابی اعتبار سے اہم ریاست اترپردیش میں لوک سبھا کی 80 سیٹیں ہیں۔موئلی نے کہاکہ کانگریس جیسی قومی پارٹی کے لیے ہم دو نشستوں کی پیشکش کوقبول نہیں کر سکتے۔اس لئے ہم امیدوار اتار رہے ہیں۔کرناٹک کے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ امیدوار اتارنے کے دوران اتحاد کے بغیر بھی سیٹوں کا تال میل ہو سکتا ہے۔آپ اس رجحانات کو دیکھیں گے۔بی جے پی کو شکست دینے میں ہمارے ساتھ ساتھ ان کی بھی دلچسپی ہے۔تال میل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے (ایس پی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی) اتحاد کے لوگ ہارئیے۔کانگریس، بی ایس پی اور ایس پی کے درمیان اس طرح کا تال میل ہوگا۔یہ پوچھے جانے پر کہ اتر پردیش میں جہاں ان کی پارٹی مضبوط نہیں ہے، وہاں کیا کانگریس سماجوادی پارٹی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد کی حمایت کرے گی تو انہوں نے کہاکہ ہاں، انتخابات کے دوران یہ تال میل ہوگا۔ایس پی صدر اکھلیش یادو نے حال ہی میں کہا تھا کہ کانگریس سماجوادی پارٹی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد کا حصہ ہے اور دو سیٹ اس کے لئے چھوڑی گئی ہیں۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے 12 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی کسی بھی ریاست میں کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...