سب کو سبزی خور بننے کا حکم نہیں دے سکتے: سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 12:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی13 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں سب کو سبزی خور بننے کے لئے کہا جائے؟ ہم ایسا حکم نہیں دے سکتے۔گوشت اور چمڑے کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے یہ تبصرہ کیا ہے۔درخواست گزار این جی اوکی دلیل یہ تھی کہ گوشت اور چمڑے کی برآمدات کا کاروبار بیدردی سے بھرا ہوا ہے۔ اسے مرکز اور ریاستی حکومتیں فروغ دے رہی ہیں۔ انہیں ایسا کرنے سے روکا جانا چاہئے۔اس پر جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا کے بنچ نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا وہ چاہتا ہے کہ ملک میں ہر شخص سبزی خور بن جائے۔ وکیل کا جواب تھا کہ اس کی درخواست بھارت کے باہر گوشت کی برآمدات کو لے کر ایکسپورٹ سے متعلق ہے ۔ تاہم درخواست گزار کے وکیل کے بار بار اصرار کرنے پر معاملہ مسترد نہیں کیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بات رکھنے کا موقع ملنا چاہئے۔ اس پر عدالت نے سماعت فروری تک کے لئے ٹال دی۔ کورٹ نے ابھی تک اس مسئلے پر حکومت کو نوٹس جاری نہیں کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...