تحفظ اطفال کے معاملہ میں وزیر اعلیٰ کا کیلاش ستیارتھی سے تبادلہ خیال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2018, 11:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جولائی(ایس او نیوز )ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ بچوں کا تحفظ اور بچوں پر ہو رہے ظلم اور زیادتیوں کے معاملات نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں اور ریاستی حکومت بچوں کے تحفظ کے معاملہ کو زیادہ اہمیت دینے کے سلسلہ میں کار بند ہے۔

نوبل انعام یافتہ،’’بچپن بچاؤ تحریک ‘‘نامی رضاکار تنظیم کے بانی، حقوق اطفال کے لئے سرگرم رضاکار کیلاش ستیارتھی نے کل گذشتہ ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر کیلاش ستیارتھی نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ ریاست میں بچوں کے تحفظ اور حقوق اطفال سے متعلق معاملات میں وہ کرناٹک حکومت کے ساتھ تعاون کرنے بلکہ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ستیارتھی نے اس رائے کا اظہار کیا کہ حقوق اطفال اور بچوں کے تحفظ سے متعلق پالیسی کی تیاری کے ذریعہ سیاست کو ایک انسانیت نواز رخ فراہم کیا جا سکتا ہے ۔

اس موقع پر حقوق اطفال کو اہمیت دینے، اضلاع کی سطح پر حقوق اطفال کمیٹیوں کو مضبوطی فراہم کرنے اور بچوں کے تحفظ سے متعلق تنفیذی دستوں کے قیام وغیرہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری ٹی ایم وجے بھاسکر اور وزیر اعلیٰ کے خصوصی مشیر سیلوا کمار بھی موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...