ہم خواب دیکھنے والوں کے نہیں، مجرموں کے پیچھے ہیں: صدر ٹرمپ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd April 2017, 8:54 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،22اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ خواب دیکھنے والوں کا پیچھا نہیں کر رہی، ہم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہیں۔گزشتہ سال اپنی صدارتی مہم کے دوران وہ مسلسل غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت موقف اپنائے ہوئے تھے اور انھوں نے میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد پر دیوار بنانے کا عزم بھی کر رکھا تھا۔صدر نے انٹرویو میں کہا کہ "مجھے سرحد پر دیوار چاہیے"، لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ اس قانون سازی پر دستخط کریں گے جس میں اس منصوبے کے لیے رقم مختص نہ کی گئی ہو، تو انھوں نے کہا کہ مجھے ابھی نہیں پتا۔انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ یہ یقینی دہانی کرواتے رہے کہ اس دیوار کے لیے سرمایہ میکسیکو سے لیا جائے گا نہ کہ امریکی عوام کا پیسہ اس پر خرچ ہو گا۔اپنی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کے لیے عزم کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے ٹیکس سے متعلق نیا پیکج متعارف کروائیں گے۔ان کے بقول بدھ یا اس کے فوری بعد یہ پیکج آئے گا جس میں انفرادی اور کارپوریشنز کی سطح پر ٹیکسوں میں بڑی کٹوتی شامل ہوگی۔ انھوں نے اس کی تفصیل تو نہیں بتائی لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ "اب تک کی کٹوتیوں سے کہیں زیادہ بڑا ہوگا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...