وسندھرا کے بل پر راہل کا تیکھا طنز،ہم اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں ، یہ 2017ہے 1817نہیں : راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 12:15 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ایک متنازع آرڈیننس کے متعلق راجستھان کی وزیراعلی وسندھرا راجے کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ میڈم! ہم اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں یہ 2017ہے ،1817نہیں ہے ۔ انہوں نے قانونی ماہرین کی رائے میں راجستھان ریاست آرٹیکل کے عنوان سے ایک اسٹوری بھی ٹیگ کی ہے ۔راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں عاجزی سے کہنا چاہوں گا کہ ہم اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں یہ 2017ہے 1817نہیں ہے ۔ خبروں کے مطابق اس آرڈیننس میں قانونی حکام اور عوامی خدمت گاروں کے خلاف تفتیش پر پابندی ہے ۔ اور میڈیا کے لیے بھی اس میں ممانعت کی شق ہے ۔ پیر کے روز راجستھان اسمبلی کے اجلاس میں راجستھان حکومت ایک بل متعارف کرا رہی ہے جس میں تمام ایم پی ، ایم ایل اے ، قانون ساز ، ججوں اور افسران کو ایم یونیٹی دی جائے گی۔ان کے خلاف پولس یا عدلیہ میں شکایت آسان نہیں ہوگی ۔ سی آر پی سی میں تر میم کے اس بل کے بعد حکومت کی منظوری کے بغیر کسی طرح کی کوئی شکایت درج نہیں کی جا سکتی حتی کہ جب تک ایف آئی آر نہیں ہوتا اس وقت میڈیا میں کسی طرح کی کا کوئی پریس نوٹ بھی نہیں دیا جا سکتا ۔ اس طرح کے واقعات میں کسی کے نام درج کرنے یا لینے پر دو سال کے قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔ اس بل کے مطابق جج یا عوامی ملازم کی کسی بھی کارروائی کے خلاف خواہ وہ اس کی ڈیوٹی کے دوران ہی کیوں نہ ہو عدلیہ کے ذریعہ ایف آئی آر بھی نہیں کرسکتے ۔ تمام حالات و واقعات میں سرکاری اجازت و منظوری لازمی ہوگی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...