ہم لوگ سیاست کرنے کے لئے ہی کرسی پر بیٹھے ہیں، سماجی خدمت کرنے کے لئے نہیں۔ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کابیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th October 2018, 12:48 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

سرسی 11؍اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا سے بی جے پی کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے ایک اور متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لوگ سیاست کرنے کے لئے ہی کرسیوں پربیٹھے ہیں۔ سماج سیو ا کرنے کے لئے ہم اس مقام پر نہیں آئے ہیں۔

سرسی میں منعقدہ بی جے پی کی ضلع مجلس عاملہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اننت کمار ہیگڈے نے کہا کہ اگر کوئی پوچھتا ہے کہ تم لوگ سیاست کررہے ہوتو اس کا جواب یہی ہے کہ ہاں ہم لوگ سیاست کرنے کے لئے ہی ان کرسیوں پر بیٹھے ہیں۔ اسی کام کے لئے ہم ایم ایل اے اور ایم پی بنتے ہیں۔ سماج سیوا کرنے کے لئے ہم ان کرسیوں پر نہیں بیٹھے ہیں۔ سیاست چھوڑ کر اور کچھ کیا نہیں جاسکتا۔سیاست ہی کرنا ہے۔ اب اس کے بارے میں میڈیا والے جولکھنا چاہیں لکھیں۔ جو جیسا سوچتا ہے ویساہے عمل کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔