کائیگا اٹامک پاور پلانٹ کو لے جانے والے ٹینکر سے کیمیکل خارج ہونے پر پانی ہوگیا آلودہ۔ عوام پریشان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th May 2018, 7:49 PM | ساحلی خبریں |

کاروار26؍مئی (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا کے کاروار میں واقع کائیگا اٹامک پاور پلانٹ کے لئے خصوصی طور پر لے جانے والے ٹینکر سے کیمیکل خارج ہونے سے ماحول  آلودہ ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  سیال کی شکل میں بہنے والا یہ کیمیکل کالی ندی کے پاس واقع ڈیم کے  پانی میں شامل ہوگیا ہے، جس سے ایک طرف پینے کا پانی آلودہ ہوگیا اور سیکڑوں مچھلیاں ہلاک ہوگئیں تو دوسری طرف آس پاس میں موجود درخت تباہ ہوگئے ہیں۔کیمیکل خارج ہونے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے جائے وقوع پر پہنچ کر اس کے پھیلاؤ کو مزید بڑھنے سے روک دیا۔ چونکہ پانی میں کیمیکل شامل ہوچکا ہے اس لئے پانی کو لیباریٹری ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ بطور احتیاط کدرا کے پی سی کالونی، کدرا باز آبادکاری مرکز اور کدرا کے دیہاتوں میں دو دنوں کے لئے پانی کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ اس ضمن میں کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے ، البتہعوام اس بات پر تعجب کا اظہار کر رہے ہیں کہ کیمیکل کے اخراج کا اتنا بڑا واقعہ ہونے کے باجودمحکمہ ماحولیات یا محکمہ جنگلات کے افسران نے موقع پر آنے اور عوام کو راحت دلانے کا کوئی اقدام نہیں کیا۔یہاں تک کے کائیگا پلانٹ کے افسران نے بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔عوام کو اب یہ خوف ستا رہا ہے کہ اگر خدانخواستہ کبھی اس اٹامک پلانٹ سے تابکاری والی شعاعوں(ریڈی ایشن) کا اخراج ہوگا تو بھی شاید افسران اسی طرح کی غفلت کا مظاہرہ کریں گے۔

علاوہ ازیں عوام کو اس بات سے بھی سخت پریشانی لاحق ہورہی ہے کہ شدید گرمی کے دنوں میں دو دنوں تک بغیر پانی کیسے گزارا ہوسکے گا۔ وہ یہ آس لگائے بیٹھے ہیں کہ متعلقہ محکمہ جات کے افسران شاید نیند سے جاگ پڑیں گے اور روزمرہ کے استعمال کے لئے عوام کو پینے لائق پانی فراہم کرنے کا بندوبست کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...