بھٹکل کے ایک پٹرول پمپ میں پٹرول کی جگہ پانی بھرنے کی واردات کے بعد ایک گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th June 2018, 1:10 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل19/جون (ایس او نیوز) کار کی ٹنکی میں پٹرول کے بجائے پانی  بھرنے  کے الزام میں پولس نے  پیر کو ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت  فہمان (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا ہے جہاں سے اُسے  جوڈیشیل کسٹڈی میں  کاروار جیل بھیج دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ مارچ کے مہینہ میں بھٹکل کے ایک گولڈ بیوپاری انصار چنا اپنی پوری فیملی کے ساتھ بنگلور کے سفر پر روانہ ہونے  کے دوران   شمس الدین سرکل کے قریب واقع پٹرول بنک سے اپنی نئی کار میں پٹرول بھرنے  کے لئے گیا تھا، مگر  پٹرول  اسٹیشن میں پٹرول کی جگہ اس کی کار میں پانی بھرا گیا،جس کے نتیجے میں نئی نویلی کار کا پورا انجن ناکارہ ہوگیا اور اُنہیں اپنا سفر بھی ملتوی کرنا پڑا ۔اس تعلق سے  انصار دامدا نے اُسی وقت  پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔ 

بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر گنیش نے بتایا کہ پٹرول میں پانی مکس کرنے کے الزام میں  فہمان کو گرفتار کرکے اب کاروار جیل بھیج دیا گیا ہے۔ واقعے کے تعلق سے مزید چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...