یڈیورپا اور ایشورپا کے درمیان جنگ دوبارہ چھڑ گئی، سنگولی راینابرگیڈ کی سرگرمیاں جاری رکھنے ایشورپا کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 21st April 2017, 2:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:20/اپریل(ایس او نیوز) ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپااور کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا کے درمیان اختلافات دوبارہ سراٹھانے لگے ہیں۔یڈیورپا سے ناراض لیڈروں کوایشورپا نے دوبارہ مدعو کرتے ہوئے 27مارچ کو ایک میٹنگ طلب کی ہے، اس میٹنگ کے متعلق ایشورپا نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ یہ میٹنگ کسی کے خلاف  نہیں بلکہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے مقصد کے تحت بلائی گئی ہے جس میں پارٹی کے وفادار کارکن حصہ لیں گے۔ آج شہر کی ایک نجی ہوٹل میں سنگولی راینا برگیڈ کے لیڈر مکڑپا، وینکٹیش مورتی اور دیگر کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ کے بعد اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایشورپا نے یڈیورپا کو راست نشانہ بنایا اور کہاکہ وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی اعلیٰ کمان کو انہوں نے پہلے ہی باور کروادیا ہے کہ پسماندہ طبقات کو منظم کرنے کا ان کا مقصد کیا ہے۔ اس کے باوجود بھی غیر ضروری طور پر اگر انہیں الجھایا گیا تو نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے مقصد کے تحت اس طرح کی میٹنگوں کا اہتمام کیاجارہاہے۔اسے قطعاً پارٹی مخالف سرگرمیوں سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔ یڈیورپا کا نام لئے بغیر انہوں نے کہاکہ ریاست کی قیادت کے طریقہئ کار سے وہ پوری طرح مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی قیادت کی ہدایت کے مطابق10 فروری کو ایک میٹنگ طلب کرکے یڈیورپا کو ریاست میں پارٹی کی پیش رفت کے بارے میں جائزہ لینا تھا، لیکن ایساکچھ بھی نہیں ہوا۔اس سلسلے میں وہ پارٹی کے قومی صدر امیت شا اور دیگر قائدین کو مطلع کریں گے۔انہوں نے کہاکہ امیت شا نے ریاست کے چار لیڈروں کو یہ ذمہ داری سونپی تھی کہ پارٹی کی پیش رفت پر نظر رکھی جائے، لیکن اب تک اس سلسلے میں ایک بھی میٹنگ طلب نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے وفادار کارکنوں کو مناسب مقام اور مرتبہ دینے کے بارے میں انہوں نے بار ہانمائندگی کی،لیکن یڈیورپا نے اس پر اب تک کوئی توجہ نہیں دی۔ایشورپا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سنگولی راینا برگیڈ کو ریاست گیر پیمانے پر بڑھاوا دیا جائے گا، سبھی 224اسمبلی حلقوں میں سنگولی راینا برگیڈ کو مضبوط کیاجائے گا اور ہر حلقہ میں برگیڈ کے 25 اراکین کا اندراج کیا جائیگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...