وقار یونس روہت شرما کی کپتانی کے معترف

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 3rd October 2018, 10:46 PM | اسپورٹس |

لاہور ،03 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) سابق پاکستانی تیز گیندباز وقار یونس نے کہا ہے کہ روہت شرما نے ایشیا کپ کے دوران وراٹ کوہلی کی غیرموجودگی میں جس طرح ٹیم کی قیادت کی وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی کو آپ چیلنج نہیں کرسکتے،لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کوہلی کے بغیر بھی ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔وقاریونس کا کہنا تھا کہ وراٹ کوہلی نمبر تھری پر عمدہ بیٹنگ کرتے ہیں لیکن ٹورنامنٹ میں روہت شرما نے وراٹ کے بغیر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ بہت تحمل مزاج ہے، ہرگزرتے دن اُس کی کپتانی میں نکھار آرہا ہے، میں نے آئی پی ایل میں بھی روہت کی کپتانی دیکھی ہے وہ لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع دیتاہے۔وقار یونس نے ہندوستانی اوپنر کی بھی تعریف کی اور کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم بہت پروفیشنل ہے، اس کے پاس ورلڈ کلاس اوپنرز ہیں اور حریف ٹیم کے لئے بہت مشکل ہوجاتا ہے جب روہت شرما اور شیکھر دھون اننگز کا آغاز کریں اور ہر مرتبہ آپ کو اچھاتعاون دیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشین کپ چیمپینز ٹرافی: ہندوستان نے پاکستان کو 3-1 سے ہرایا

ہندوستان نے ایشین کپ ہاکی چیمپینز ٹرافی کے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان کو 3-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسرا میچ جیت لیا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے مقابلہ میں ہندوستان نے پچھڑنے کے بعد زبردست واپسی کی اور پاکستان کو مات دی۔

ہار مان چکے تھے محمد حفیظ ... لیکن شعیب اختر کے ایک فون کال نے بدل دی زندگی

آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں شاندار سنچری لگانے والے محمد حفیظ کے بارے میں ایک سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے ۔ خبر یہ ہے کہ محمد حفیظ نے پاکستان کی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا تھا ، لیکن سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے انہیں فون کرکے یہ بڑی غلطی ...

سہواگ کے بعد کسی اور اوپنر کو جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے نہیں دیکھا: آفریدی کا خیال

پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ہندوستان کے جارحانہ مزاج اوپنگ بلے باز وریندر سہواگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ہر وہ کھلاڑی پسند ہے جو جارحانہ مزاج رکھتا ہو اور خاص طور پر اوپننگ بلے باز جو بالر کی دھلائی کرے، اس معاملے میں نے وریندر سہواگ کے بعد کسی اور اوپننگ بلے ...