”ملتان سلطان“میں وسیم اکرم اور وقار یونس کا ساتھ نہیں بن سکا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd August 2017, 9:42 PM | اسپورٹس |

کراچی،23اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وسیم اکرم اور وقار یونس کو ملتان سلطان میں ایک ساتھ دیکھنے کا خواب اب ادھورا ہی سمجھیں۔ وقار ملتان سلطان کی انتظامیہ کے ساتھ حتمی معاہدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور نہ ہی انہیں پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جا رہا ہے۔وقار یونس پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ یا پی ایس ایل کے دو سیزنز میں حصہ نہیں لے سکے تھے تاہم تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم ملتان کے شامل ہونے پر انہوں نے جون میں ملتان سلطان کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔اس ٹیم کا مالک دبئی کا شون گروپ ہے جو پاکستان میں رئیل اسٹیٹ بزنس سے جڑا ہے اور اسے خاصا مستحکم گروپ خیال کیا جاتا ہے۔فرنچائزر اس سے قبل وسیم اکرم کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی حیثیت سے سائن کر چکا ہے۔ اگر وقار معاہدہ کرنے میں کامیاب رہتے تو وسیم اور وقار ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ اپنی مہارت دکھاتے نظر آتے۔
وقار یونس نے ای ایس پی این کرک انفو ویب سائٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کی شون گروپس کے ساتھ مختلف معاملات پر گفتگو ہو چکی ہے لیکن بدقسمتی سے کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطان کی ٹیم اچھی ہے میں اس کے ساتھ کام کرنے پر خوش اس لیے بھی تھا کہ وسیم اکرم اس کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔ ہم دونوں ہی کرکٹ کو مزید ترقی دینے کے لیے مل کر کام کرتے رہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ وسیم بھائی نے اپنی ٹیم بنانے کے لیے جو منصوبے تشکیل دیے ہیں وہ ان میں کامیابی حاصل کریں۔
ادھر جیو اسپورٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وقار یونس کاکہنا تھا کہ وہ ملتان سلطان کا حصہ بننے کے لیے اس لیے بھی خواہش مند تھے کیونکہ ان کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے لیکن افسوس ایسا نہیں ہو سکا۔وسیم اکرم اور وقار یونس نوے کی دھائی میں کرکٹ کی دنیا پر چھائے رہے۔ ریٹائر ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہوتا کہ دونوں پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آتے۔ دونوں نے 2003ء میں ریٹائر منٹ لے لی تھی۔دونوں اب تک 61ٹیسٹ میچوں میں ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔ وسیم اکرم 282 اور وقار یونس 272وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...