سعودی عرب:دہشت گردی میں ملوث خطرناک اشتہاری گرفتار

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 18th January 2017, 5:46 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،18جنوری(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے مملکت کی مشرقی گورنری القطیف میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری دہشت گرد کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کل منگل کوبتایا کہ ایک مقامی شدت پسند اور اشتہاری حسین محمد الفرج کو القطیف میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران پکڑا گیا۔ گرفتار ہونے والا شدت پسند ملک میں دہشت گردی، تخریب کاری، معصوم شہریوں پر فائرنگ کرنے، پبلک مقامات پر شرپسندی پھیلانے اور دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث رہا ہے۔ سعودی پولیس اسے ایک عرصے سے تلاش کررہی تھی اور اس کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے تھے۔

بیان میں دہشت گرد عناصر کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مجرمانہ سرگرمیوں سے باز نہ آئے توانہیں ہرجگہ سے ڈھونڈ قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ملک میں شر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بیان میں تمام اشتہاریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کردیں۔ پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہشت گردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی رابطہ نمبر990جاری کیا گیا ہے اور ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں سعودی وزرات داخلہ نے قطیف کے ایک دہشت گرد سیل کو اشتہاری قرار دے کران کی تصاویر جاری کی تھیں اور ان میں سے کسی دہشت گرد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک ملین ریال کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔ سعودی عرب کی حکومت نے خطرناک دہشت گردوں کے بارے میں معلومات دینے پر پانچ ملین اور دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنانے میں معاونت پر سات ملین ریال کا انعام مقرر کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...