ملائم سنگھ یادوکا لوک سبھا میں نظرآیا مودی پریم، تعریف کرتے ہوئےکہا 'میری خواہش ہےآپ دوبارہ وزیراعظم بنیں'

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th February 2019, 1:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے لوک سبھا میں کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی دوبارہ وزیراعظم بنیں۔ انہوں نے لوک سبھا میں کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تمام ارکان پارلیمنٹ جیت کردوبارہ آئیں۔ وزیراعظم سب کو ساتھ لےکرچلے ہیں۔ آپ (نریندرمودی) پھرسے وزیراعظم بنیں یہی ہماری خواہشات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کومبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ اس دوران سونیا گاندھی ان کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں۔ ملائم سنگھ یادونےکہا کہ ملک چلانا مشکل کام ہے۔ وزیراعظم مودی سب کوساتھ لے کرچلے ہیں، اس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ملائم سنگھ کے ذریعہ نریندرمودی کی تعریف پربی جے پی ارکان پارلیمنٹ نے میزیں تھپتھپا کراستقبال کیا۔ وہیں وزیراعظم نریندرمودی نے ہاتھ جوڑکران کا شکریہ ادا کیا۔

اسپیکرکی بھی کی تعریف: ملائم سنگھ یادونے لوک سبھا اسپیکرسمترا مہاجن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اچھا کام کیا۔ ملائم سنگھ نے کہا 'ہم وزیراعظم کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں کہ آپ نے مل جل کرکام کیا۔ ہم آپ کااحترام کرتے ہیں۔  

ملائم کے بیان کا سیاسی مطلب: ملائم سنگھ یادو کے اس بیان کے سیاسی مطلب نکالے جارہے ہیں۔ دراصل ایک طرف ملائم سنگھ کے بیٹے اورسماجوادی پارٹی کے قومی صدرعام انتخابات میں نریندرمودی کے خلاف عظیم اتحاد بنانے میں مصروف ہیں۔ یوپی میں بی جے پی کوروکنے کے لئے اکھلیش یادو نے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی سے ہاتھ ملایا ہے۔ وزیراعظم مودی کے خلاف اکھلیش یادو حال کے دنوں میں کھل کرسامنے آئے ہیں۔ وہیں دوسری طرف سماجوادی پارٹی کے سابق سربراہ ملائم سنگھ یادو نے نریندرمودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہرکردی ہے۔ ایسے میں ملائم سنگھ کے اس بیان سے باپ - بیٹے کے درمیان اختلاف ایک بارپھرابھرکرسامنے آگیا ہے۔

یوپی میں 38-38 سیٹوں پرالیکشن لڑرہی ہے بی ایس پی- ایس پی: واضح رہے کہ حال ہی میں لکھنو میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی اورسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرکے لوک سبھا الیکشن کے لئےعظیم اتحاد (ایس پی - بی ایس پی اتحاد) کا اعلان کیا تھا۔ سب سے پہلے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے پریس کانفرنس کوخطاب کیا اورکہا کہ مودی - شاہ کے گروچیلے کی نیند اڑانے والی پریس کانفرنس ہے۔ اس دوران انہوں نے سیٹوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں 38- 38 سیٹوں پرالیکشن لڑیں گی۔ رائے بریلی اورامیٹھی کی سیٹ کانگریس کے لئے چھوڑ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھنو گیسٹ ہاوس سانحہ سے اوپرعوامی مفاد ہے۔ وہیں اکھلیش یادونے کہا تھا کہ نریندرمودی اوربی جے پی حکومت کو شکست دینے کے لئے یہ اتحاد ہوا ہے۔ اب سے مایاوتی کی توہین ان کی (اکھلیش) بھی توہین سمجھی جائے گی۔  

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...